لاہور: معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دےد یا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ جھوٹی راجکماری کےجھوٹے بیانیے کی موت ثابت ہوا،بیانیہ بنایا گیا کہ ادارے اور ایجنسیاں دھاندلی میں ملوث ہیں،وزیر اعظم عمران نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ اداروں کو قانون کے تابع کرنا ہے، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کا بھی ہم احترام کرتے ہیں تاہم الیکشن کمیشن کے فیصلے پر قانونی چارہ جوئی کا حق بھی رکھتے ہیں،وزیر اعظم عمران کیساتھ اس حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے،ختمی فیصلہ کیا جائے گا کہ اپیل میں جانا یا فیصلے کو ماننا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل بھی سب نے دیکھا کہ لاہور کی راجکماری نے پھولن دیوی کا روپ دھار لیا، مجرم لیگ کے نام نہاد لیڈر اپنے گناہ کا حساب دیتے رہے سیاسی یتیم جب چاہیں جس وقت چاہیں میڈیا پر رونما ہوتے ہیں،سیاسی یتیم جھوٹ کو اتنا بولتے ہیں کہ سچ لگے،جہاں جھوٹ کا پرچار ہوگا وہاں حکومت عوام تک سچ پہنچائے گی۔
فردوس عاشق اعوان نے مزیدکہا کہ مسٹر بہتان عباسی نے سب سے پہلا ٹارگٹ عمران خان کو رکھا،لاہور میں جتنے بھی نوسرباز آئے سب کی توپوں کا رخ عمران خان کی جانب تھا۔
قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر سلطان راجہ کی سربراہی میں فل بنچ نے این اے 75 ضمنی انتخاب میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا ،فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے این 75ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے 18 مارچ کو دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حلقے میں ضمنی انتخاب شفاف نہیں ہوا، انتخابی ماحول خراب کیاگیا اور لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوئے، ووٹرزکوووٹ ڈالنے کیلئےبہترماحول نہیں ملا اور تمام پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ ہوگی ۔

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 3 دن قبل
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 3 دن قبل

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 2 دن قبل
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 2 دن قبل

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- ایک دن قبل
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 2 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 16 گھنٹے قبل


