Advertisement
پاکستان

عمران خان پاکستانی تاریخ کا پہلا سرٹیفائیڈ ووٹ چور ہے، مریم نواز

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستانی تاریخ کا پہلا سرٹیفائیڈ ووٹ چور ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 26th 2021, 8:54 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر  پر ایک پیغام میں مسلم لیگ ن کی رہنما و نائب صدر مریم نواز نے  کہا کہ   الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے لیکن ری پولنگ سے بڑے سوال ابھی باقی ہیں کہ یہ سازش کہاں تیار ہوئی؟ چیف سیکرٹری، آئی-جی، کمشنر اور دیگر سرکاری اہلکار کس کا حکم سن رہے تھے؟ منصفانہ انتخابات کے لیے ان سب کو کٹہرے میں لانا اور سازش کی کڑیاں کھولنا لازمی ہے۔

مریم نواز نے لکھا کہ ریاستی جبر، وزراء کے دھونس اور دھمکی کے آگے ثابت قدمی سے کھڑے رہ کر یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کے لئے کتنا مشکل تھا۔الیکشن کمیشن نے اس فیصلے سے عوام میں ساکھ اور عزت میں اضافہ کیا ہے۔ مگر ضروری ہے کہ ان چہروں کو بےنقاب کیا جائے اور سزا دی جائے جو عوام کی امانت میں خیانت کے مرتکب ہوئے۔

لیگی رہنما نے مریم نواز نے ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان پاکستانی تاریخ کا پہلاسرٹیفائیڈ  ووٹ چور ہے۔

 

Advertisement
Advertisement