Advertisement
تجارت

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی : انٹربینک میں ڈالر 49 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اکتوبر 21 2021، 9:12 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر 49 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 173 روپے96 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 174 روپے تک ٹریڈ ہوا۔

گزشتہ روز اسٹیٹ بینک  کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 172.78 روپے سے بڑھ کر 173.47 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔جبکہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔   فی تولہ سونا 2500 روپے مہنگا ہوکر 122200 روپے کا ہوگیا تھا۔فی 10 گرام سونا 2144 روپے اضافے سے 104767 روپے پر پہنچ گیا تھا۔عالمی مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر اضافے سے 1781 ڈالر فی اونس میں فروخت ہوا ۔

Advertisement
Advertisement