پاکستان
آرمی چیف کی عراقی وزیردفاع سے ملاقات، بھرپورمعاونت اورتعاون کی پیشکش
راولپنڈی:عراقی وزیردفاع سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے دفاع اورترقی کےامورمیں بھرپورمعاونت اورتعاون کی پیشکش کر دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی وزیر دفاع نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کیساتھ اپنے تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے،دہشت گردی کیخلاف عراقی قوم کی قربانیوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں آرمی چیف نے دفاع اورترقی کےامورمیں بھرپورمعاونت اور تعاون کی پیشکش کر دی جس پر دونوں جانب سےخطےمیں سیکیورٹی اوراستحکام کیلئےمل کرکام کرنےکےعزم کااعادہ کیا گیا جبکہ عراقی وزیر نے خطےمیں امن کیلئےپاکستان کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
کھیل
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
اگر بھارت پاکستان آنے کے لیے نہ مانا تو چیمپئنز ٹرافی میں 9 ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے
عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات طلب کرلیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی سے بھارتی خط کی تحریری کاپی مانگی تھی جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو پاکستان نہ جانے بارے زبانی آگاہ کیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اب عالمی کرکٹ کوسنل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو تحریری وجوہات بیان کرنے کا کہا ہے، پاکستان تحریری وجوہات ملنے پر ان کے حق میں ٹھوس شواہد مانگ سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق انڈین بورڈ کو پاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی، آئی سی سی کو وجوہات کا جائزہ لے کر بھارت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق انڈین بورڈ کو پاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی، آئی سی سی کو وجوہات کا جائزہ لے کر بھارت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔
پاکستان نہ جانے کی وجوہات جائز نہ ہوئیں تو بھارتی ٹیم کو آنے کا کہا جائے گا، بھارت نہ مانا تو چیمپئنز ٹرافی میں 9 ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو گا، آئی سی سی نے ٹرافی کے نشریاتی حقوق، اشتہارات اور سپانسرشپ سے کمائی کرنی ہے، پاک بھارت میچز نہ ہونے سے انڈین بورڈ کے نقصان کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالرز ہے۔
کھیل
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
گیری کرسٹن کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور تلخ تجربات نے پی سی بی حکام کی آنکھیں کھول دیں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر ملکی ہیڈ کوچز سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی حکمت عملی بنا لی۔
پی سی بی نے گیری کرسٹن کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور تلخ تجربات کے بعد غیر ملکی ہیڈ کوچز سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا معاہدہ قبل ازوقت ختم کر کے فارغ کردیا جائے گا، اورتینوں فارمیٹ میں پاکستانی ہیڈکوچ کے تقرر پر غور شروع کر دیا گیا ہے، زمبابوے کے دورے میں پاکستانی ہیڈ کوچ کا تقرر کیا جائے گا۔
پاکستانی ہیڈ کوچ کے ساتھ سپورٹ سٹاف میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کوچ غیر ملکی ہونے کی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم جلد زمبابوے اور جنوبی افریقا کے دورے کے لیے وائٹ بال ہیڈ کوچ کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچ پی سی بی حکام کو بلیک میل کرتے ہیں، جیسن گلیسپی نے بھی کچھ شرائط منوانے کی کوشش کیں لیکن پی سی بی نے انکار کردیا اور انہیں تنبیہہ کی گئی کہ ان کی تقرری عبوری مدت کیلئے ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے گریز کریں ۔
ذرائع کے مطابق اگلے چند دن میں زمبابوے اور جنوبی افریقا کے دورے کے لیے وائٹ بال ہیڈ کوچ کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ماضی میں وقار یونس، مصباح الحق، ثقلین مشتاق اور محمد حفیظ پاکستانی ٹیم کے ساتھ کوچنگ پینل کی سربراہی کرچکے ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ ہمیشہ غیر ملکی کوچز کو اہمیت دیتا رہا ہے۔
پاکستان
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کےلئے بحرین کے فرسٹ کلاس میڈل کا اعزاز
ایئر چیف کو یہ اعزاز برادر ممالک میں فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے شاندار کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کو بحرین کے فرسٹ کلاس میڈل سے نواز دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے نائب فرمانروا نے ایئر چیف مارشل کو بحرین میڈل فرسٹ کلاس کے اعزاز سے نوازا۔
ایئر چیف مارشل کو بحرین کی ساخر ایئربیس پر تمغے سے نوازا گیا۔ ایئر چیف کو یہ اعزاز برادر ممالک میں فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے شاندار کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔
تقریب میں بحرین کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔ ایئر چیف مارشل نے میڈل عطا کرنے پر بحرینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو سے بحرین انٹرنیشنل ایئرشو کے موقع پر امریکی ایئر فورس سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈیرک فرانس کی ملاقات بھی ہوئی۔
ایئر چیف مارشل نے دونوں اسٹریٹجک پارٹنرز کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کمانڈر سینٹرل کمانڈ نے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 بلاک تھری لڑاکا طیارے کی شرکت کی۔ بحرینی فرمانروا نے ایئر شو میں پاک فضائیہ کے دستے کی شرکت کو سراہا۔
-
تفریح 2 دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
دنیا 23 گھنٹے پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
تفریح ایک دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ