راولپنڈی : ترجمان پاک فوج بابر افتخار نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور میڈیا افواج اور اداروں سےمحبت کرتے ہیں، چائےکی دعوت بالکل برقرار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انگلیاں اٹھانےوالوں کو حکومت اچھےسےجواب دےرہی ہے جہاں جواب کی ضرورت ہوتی ہےوہاں جواب دیتےہیں، الزامات کاکوئی وجود ہی نہیں توان کاجواب دینےکافائدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور میڈیا افواج اور اداروں سےمحبت کرتے ہیں، چائےکی دعوت بالکل برقرار ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ جیسے بھی حالات ہوں ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ رہتا ہے،کسی پریشر کے تحت ہاٹ لائن پر رابطہ نہیں ہوا یہ ایک ٹیکٹیکل لیول کا رابطہ ہے،ہاٹ لائن پر ملٹری ٹو ملٹری رابطہ ہوتا ہے،کوئی ایمرجنسی حالات نہیں تھے جس پر رابطہ ہوا۔
ترجمان پاک فوج بابر افتخار نے کہا سیز فائر معاہدہ 2003 میں ہوا تھا،2013تک سیز فائر معاہدہ بہترین تھا،2013کے بعد سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا،ہر مہینے میں ایک بار ڈی جی ایم اوز کا رابطہ ہوتا ہے،دونوں جانب سے سیز فائر معاہدے کو دوبارہ بحال کرنے پر زور دیا گیا، سیز فائر کی خلاف ورزی سے سب سے زیادہ سویلین آبادی کا نقصان ہوتا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن رد الفسادآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے حکم پر شروع کیا گیا تھا،آپریشن ردالفساد سے پاکستان میں دہشت گردی میں کمی آئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 hours ago

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 19 hours ago

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 16 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 hours ago

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 17 hours ago

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 15 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 15 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 18 hours ago

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 17 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 hours ago

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 19 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 18 hours ago