جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کا شفافیت کے برعکس اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر جرمانے عائد کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عالمی مالیاتی احتساب سے شفافیت کے برعکس اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر جرمانے عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کا شفافیت کے برعکس اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر جرمانے عائد کرنے کا مطالبہ
وزیراعظم کا شفافیت کے برعکس اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر جرمانے عائد کرنے کا مطالبہ

عالمی مالیاتی احتساب  کی شفافیت پر  جاری رپورٹ کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے ورچوئل خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک سے کھربوں روپے غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل ہوئے،مالیاتی شفافیت کے حوالے سے تجاویز پیش کرنا چاہتے ہیں،غیر مساویانہ معاہدوں کا ازسرنور جائزہ لیا جائے، شفافیت کے برعکس اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر جرمانے عائد کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کوٹیکس اصلاحات ،منی لانڈرنگ سےمتعلق اقدامات کرنےہونگے اور رقوم کی غیرقانونی ترسیل پرقابوپانےکیلئے متعلقہ اداروں کومضبوط بناناہوگا،ملک کےاندراوربیرون ملک مالیاتی لین دین کو قانون کےدائرےمیں لاناہوگا۔

جرم

لاہور : جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر جاں بحق ،تحقیقات جاری

واضح رہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ علیزے نامی گھریلو ملازمہ کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر حقائق سامنے لائے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر جاں بحق ،تحقیقات  جاری

لاہور : لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ کی پر اسرارطور پر جاں بحق  ہوگئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ کی نعش گھر کے صحن سے برآمد کی گئ ہے ، پولیس نے موقع سے گھر کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا ۔ 

پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر مالک مکان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔ 

واضح رہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ علیزے نامی گھریلو ملازمہ کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر حقائق سامنے لائے جائیں گے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے پولینڈ کی کمپنی سندھ میں کام کر رہی ہے ، پولینڈ سفیر

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم 93 کروڑ ڈالر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے  پولینڈ کی کمپنی سندھ میں کام کر رہی ہے ، پولینڈ سفیر

اسلام آباد : پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکیج پیسارسکی  نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں اور ہم ترقیاتی شعبے میں پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم 93 کروڑ ڈالر ہے جس کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔

واضح رہے کہ پولینڈ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد دینے کے لئے پولینڈ کی تیل و گیس کمپنی سندھ میں کام کررہی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک ، امریکہ حکام کا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کے تحت اجلاس

ترجمان نے کہا کہ اس وقت اسی سے زائد امریکی کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں اور پاکستانی مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کررہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک  ، امریکہ حکام کا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کے تحت اجلاس

امریکی اور پاکستانی حکام کا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کے تحت اجلاس ہوا۔

امریکی مشن کے ترجمان تھامس  نے ایک بیان میں کہا کہ اجلاس میں تجارت اور سرمایہ کاری کے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے جیسے اقدامات دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اس وقت اسی سے زائد امریکی کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں اور پاکستانی مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان سے پانچ ارب ڈالرمالیت کی درآمدات کیں جبکہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارت کا مجموعی حجم سات ارب ڈالر رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll