ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک سے دوسرے عمرے کے درمیان 14 دن کی شرط ختم کردی گئی ہے۔


سعودی عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ آئندہ اجازت نامے کی میعاد ختم ہوتے ہی نئے عمرے کا اجازت نامہ لیا جاسکے گا۔ زائرین کو عمرہ و نماز کے لیے عام اجازت دے دی گئی ہے ۔
اس سے قبل سعودی وزارت نے ہر عمر کے حجاج کے لیے دو عمرہ اجازت ناموں کے اجرا کے درمیان 14 دن کا وقفہ مقرر کیا تھا۔
سعودی میڈیا کے مطابق یہ سہولت 17 اکتوبر 2021 سے کورونا ایس او پیز میں تخفیف کے اقدام کے تناظر کے پیش نظر کی گئی ہے ۔ حجاج اور نمازی جن کی عمریں 12 سال یا اس سے زیادہ ہیں اور کورونا وائرس کے خلاف ویکسین مکمل کرنے کے بعد انہیں دو نوں مقدس مساجد میں عمرہ اور نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے 18 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد کرونا وائرس کی تیسری ویکسین کو بطور بوسٹر شاٹ لگوا لیں تاکہ کرونا وائرس کے خلاف موثر مدافعت ممکن ہوسکے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے کے دوران کےکورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے عوامی اجتماعات کی اجازت دے دی تھی اور دونوں ویکسین لگوانے والے افراد کے لئے ماسک لگانے کی پابندی میں بھی نرمی کر دی تھی۔

رمضان المبارک کے تیسرے عشرےکا آغاز، مسلمانوں نے مقبوضہ بیت المقدس کا رُخ کرلیا
- ایک گھنٹہ قبل
.webp&w=3840&q=75)
دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ان عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے،صدر مملکت
- 13 گھنٹے قبل

امریکی محکمہ خارجہ کی ملک میں داخلے پر پابندی کے لیے ملکوں کی فہرست بنانے کی تردید
- ایک گھنٹہ قبل

پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان ،100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
- 19 منٹ قبل

وزیر اعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل

روس اور یوکرین کے درمیان 175 جنگی قیدیوں کا تبادلہ
- ایک گھنٹہ قبل

چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اسحاق ڈار
- 14 گھنٹے قبل

چینوٹ: بس اور مسافر وین میں تصادم سے 5افراد جاں بحق،12زخمی
- 11 گھنٹے قبل

امریکا کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پرکسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار
- ایک گھنٹہ قبل

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسے جدہ میں ملاقات، پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم
- ایک گھنٹہ قبل

یوم پاکستان کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے خصوصی نغمے کا ٹیزر جاری کر دیا
- 11 گھنٹے قبل