این سی بی کی جانب سے اننیا پانڈے کی درخواست قبول کر لی گئی ہے جس میں اداکارہ نے آئندہ پیش ہونے پر رضا مندی ظاہر کی ہے
ممبئی : بالی ووڈ کے کنگ شار خ خان کے بیٹے آریان خان تین اکتوبر سے گرفتار ہیں اور ان کی درخواست ضمانت خصوصی عدالت کی جانب سے 20 اکتوبر کو مسترد کر دی گئی تھی جس کے بعد ان کے وکلاءکی جانب سے ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس کی سماعت آج ہونے جارہی ہے ۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق آریان خان کی گرفتاری کے بعد ان کے موبائل فون سے ملنے والی چیٹ نے ہنگامہ برپا کر رکھا ہے اور ہر کوئی اس پر بات کرتا دکھائی دیتاہے تاہم اب مزید واٹس ایپ ڈیٹا آریان خان کے فون سے حاصل کر لیا گیاہے جس میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں ۔نئی سامنے آنے والی چیٹ میں آریان خان مبینہ طور پر مزید دو افراد کے ساتھ ”کوکین پلان “ پر بات چیت کر رہے ہیں جس دوران وہ مذاق کرتے ہوئے اپنے دوستوں کو دھمکاتے ہیں کہ وہ این سی بی کو ان کے خلاف کارروائی کا کہہ رہے ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چیٹ کے دوران آریان خان منشیات خریدنے پر بھی بات چیت کر رہے ہیں اور 80 ہزار بھارتی روپے کی ’ ویڈ ‘ (منشیات کی ایک قسم )کا آرڈر بھی دیا ۔ اس سے قبل آریان خان کے واٹس ایپ پیغامات میں چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کے ساتھ تعلق بھی ملا جس میں وہ ’ ویڈ‘ حاصل کرنے پر بات کر رہے ہیں ، رپورٹس کے مطابق آریان خان نے مبینہ طور پر اننیا پانڈے سے پوچھا کہ ” تم نے ویڈ خرید لی ہے “ ۔جس پر اننیا پانڈ ے نے جواب دیا کہ ” میں حاصل کر رہی ہوں “۔
رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آ رہی ہے این سی بی نے اننیا پانڈے کے علاوہ آریان خان کی تین دیگر بالی ووڈستاروں کے بچوں کے ساتھ کی گئی چیٹ بھی حاصل کر لی ہے ۔یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ این سی بی نے اننیا پانڈے سے دو مرتبہ تفتیش بھی کی ہے جبکہ ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ بھی مارا گیا لیکن پیر کے روز انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پیش ہونے سے معذرت کر لی تھی ۔
این سی بی کی جانب سے اننیا پانڈے کی درخواست قبول کر لی گئی ہے جس میں اداکارہ نے آئندہ پیش ہونے پر رضا مندی ظاہر کی ہے ۔اداکارہ کی جانب سے منشیات کیس میں کسی بھی قسم کے تعلق سے انکار کر دیاہے ۔
اُڑان پاکستان پروگرام کا مقصد برآمدات کو فروغ دینا ہے، احسن اقبال
- 2 گھنٹے قبل
بنگلادیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کا تربیتی پروگرام منسوخ کردیا
- 2 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام گروپس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے ہو گا
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے معاملات میں مزید کشیدگی
- 2 گھنٹے قبل
اعتزازحسن شہید کی گیارہویں برسی آج منائی گئی
- 2 گھنٹے قبل