اسلام آباد : سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر کی بہتری کیلیے 3 ارب ڈالر دئیے جائیں گے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کا دورہ کامیاب رہا ، سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ز کے سپورٹ فنڈ کا اعلان کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سعودی فنڈ برائے ترقی کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر جمع کروائے جائیں گے ۔ سعودی عرب نے پاکستان کو تیل خریداری میں بھی مدد دینے کا اعلان کیا ہے، پاکستان کو رواں سال تیل خریداری کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے پر ہمیشہ گامزن رہے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ سعودی ترقیاتی بینک 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو دےگا اور تیل خریداری میں بھی مدد دی جائے گی۔ ان کہنا تھا کہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر رواں سال تیل خریداری کیلیے فراہم کیے جائیں گے۔
Breaking news
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 26, 2021
Saudi Arabia announcement support Pakistan with 3 billion US dollar as deposit in Pakistan central bank
and also financing refined petroleum prodcut with 1. 2 billion us dollars during the year https://t.co/z2izW1avIT https://t.co/z2izW1avIT
اس حوالے سے مشیر خزانہ شوکت ترین نے بھی سعودی حکومت اور ولی عہد کا اس اقدام پر شکریہ ادا کیا ۔
Yesterday evening the Finance Minister of Saudi Arabia informed me of the generous gesture of the Kingdom of Saudi Arabia to place US$3bn with SBP & a $1.2bn deferred oil facility to help the balance of payment of Pakistan.We thank the Crown Prince & the KSA for this kind gesture
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) October 27, 2021

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
- 20 گھنٹے قبل

ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہا ہے،وزیر اعظم
- 21 گھنٹے قبل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا
- 18 گھنٹے قبل

احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی
- 21 گھنٹے قبل

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا
- 19 گھنٹے قبل

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ، 4500 سے زائد طلبا کی شرکت
- 21 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل
- 14 گھنٹے قبل

ایران کی صورت حال پر نظر ہے، مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں،دفترخارجہ
- 21 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا
- 17 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل








