سری نگر : کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے ۔


تفصیلات کے مطابق 27اکتوبر1947مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دِن ہے۔ وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد عالمی برادری کو یہ باور کرانا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کی خواہشات کے برخلاف جموں وکشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے اور انہیں ا ن کے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت سے مسلسل انکار کر رہا ہے ۔
اس دن بھارت نےاپنی غاصب فوج کووادی میں اُتارا تھا۔ ریاستی دہشت گردی کے74سال بعد بھی ہندوستان آج تک غاصبانہ طرزِعمل پرکاربند ہے۔ ہندو انتہا پسند بی جے پی کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی پر تلی ہوئی ہے۔ اس کا واضح ثبوت واچ جینو سائیڈ نے دُنیا کے سامنے پیش کیا۔مقبوضہ کشمیر کی مقامی قیادت بھی ان کالے اقدامات کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ بھارت اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کا قتلِ عام کر چکا ہے۔
اس موقع پر مکمل ہڑتال اور لال چوک سرینگر کی طرف مارچ کیا جائے گا جبکہ دنیا بھر کے دارلحکومتوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس، میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے دی ہے ۔
رواں سال یوم سیاہ منانے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019سے مسلط کردہ فوجی محاصرے کی وجہ سے کشمیری عوام کو درپیش شدید مشکلات کی طرف مبذول کرانا بھی ہے۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- an hour ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 19 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 20 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago








