لاہور :ریاستِ پاکستان نے کالعدم تنظیم سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا ہے کہ ریاستی رٹ چیلنج کرنےوالوں کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کالعدم جماعت کی مذہبی لبادے میں سیاسی عزائم پورے کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے ریاست پاکستان نے آہنی ہاتھوں سےنمٹنے کافیصلہ کرلیا ۔ حکومت اور سکیورٹی ادارے کالعدم تنظیم سے سختی سے نمٹنے کےلیےایک پیج پرآگئے ہیں
ذرائع کاکہنا ہے کہ لانگ مارچ کسی بھی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا اور کالعدم تنظیم سے مذاکرات بھی نہیں کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سیاسی مقاصد پورا کرنے کے لیے تشدد کا راستہ نہیں اپنانے دیا جائے گا۔ اس حوالے سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیم کے احتجاج سے نمٹنے کی تیاری کر لی گئی۔
مری روڈ اور ملحقہ علاقوں میں تعینات پولیس اہلکاروں میں آنسو گیس گنز اور شیل تقسیم کر دیئے گئے۔میٹرو اسٹیشن اور ٹریک پر موجود اہلکاروں کو بھی آنسو گیس شیل پہنچا دیئے گئے ہیں۔
خیال رہے کالعدم تنظیم کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور شرکاء کو روکنے کے لیے پولیس کی شیلنگ جاری ہے، جگہ جگہ رکاوٹیں اور جہلم کے تینوں پلوں کی حفاظتی دیواریں توڑ کر کنٹینر رکھ دئیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ایل پی نے 12 ربیع الاول کو لاہور میں احتجاج کے تازہ ترین دور کا آغاز کیا تھا جو بنیادی طور پر اس کے سربراہ مرحوم بانی خادم رضوی کے بیٹے حافظ سعد حسین رضوی کی رہائی کے لیے پنجاب حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے تھا ۔
بعد ازاں ٹی ایل پی نے اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو دارالحکومت جانے والے راستوں کو بلاک کرنے کا اشارہ دیا۔
لانگ مارچ کسی بھی صورت نہیں ہونے دیں گے، کالعدم جماعت کی مذہبی لبادے میں سیاسی عزائم پورے کرنے کی کوشش، ذرائع pic.twitter.com/Kk3FDDrT3c
— GNN (@gnnhdofficial) October 27, 2021

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 20 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 20 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago



