لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ کی تیزی سے تلاش کا سلسلہ جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کا مستقل ہیڈکوچ غیر ملکی ہوگا ۔


جی این این کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ چئیرمین پی سی بی رمیز راجا غیر ملکی کوچ کی تلاش کے معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں ۔ساؤتھ افریقہ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گیری کرسٹن ہیڈ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ سابق آسٹریلوی بیٹسمین سائمن کیٹچ کا نام بھی زیر غور ہے ۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے سابق کوچ پیٹر موریس میں بھی دلچسپی ظاہر کی گئی ہے، ان کا انگلش کاونٹی کے ساتھ تین سال کا معاہدہ ہو چکا ہے۔ پیٹر موریس کا پی ایس ایل فرنچائز کے ساتھ معاہدے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ورلڈ کپ کے لئیے میتھیو ہیڈن بیٹنگ کنسلٹنٹ اور ورنن فلینڈر کو بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیاہے ۔
خیال رہے کہ6ستمبر 2021 کو پآکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے تھے ۔

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 21 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 19 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- ایک دن قبل

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- ایک دن قبل

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 19 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 21 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- ایک دن قبل

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 20 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 18 گھنٹے قبل
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 14 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 19 گھنٹے قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل











