جی این این سوشل

پاکستان

شعیب اختر سے بدتمیزی، وزیر اعظم کی سخت کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزارت اطلاعات سے معاملے پر رپورٹ مانگ لی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شعیب اختر سے بدتمیزی، وزیر اعظم کی سخت کارروائی کی ہدایت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  شعیب اختر سے ڈاکٹر نعمان کی بدتمیزی پر وزیراعظم عمران خان برہم ہوگئے، وزیراعظم عمران خان نے وزارت اطلاعات سے معاملے پر رپورٹ مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  قومی ہیرو کے ساتھ کی گئی تذلیل ناقابل برداشت ہے۔وزارت اطلاعات کو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نعمان نیاز اور شعیب اختر میں تلخ کلامی  کے معاملے پر انکوائری کمیٹی کی سفارش پر ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کردیا گیا،  ایم ڈی پی ٹی وی  نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو سپورٹس پروگرام میں متبادل اینکر لانے کی ہدایت کی،  ڈاکٹر نعمان نیاز نے اپنی جگہ  متبادل اینکر پرسن لانے کی سے معذرت کرلی۔

پاکستان

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی

وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی عائد کردی جبکہ وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اتوار کو جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایم ملک دشمن بیانیے اور انارکی پھیلانے میں ملوث ہے، پی ٹی ایم ملک میں امن و سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔

وزرات داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی کا نوٹیفکیشن باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے جس کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز کے پی ٹی آئی بارے بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن دہشت گرد جماعت ہے، جو فارم 47 پر بنی ہے، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کے پی ٹی آئی بارے بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کے پی ٹی آئی بارے بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن دہشت گرد جماعت ہے، جو فارم 47 پر بنی ہے، فارم 47 کا استعمال سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک منتخب وزیراعلیٰ کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ پی ٹی آئی فارم 47 دہشت گردی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، دہشت گردی سے زیادہ نقصان فارم 47 حکومت نے ملک کو پہنچایا ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت نے ملک کو بنانا ری پبلک بنایا ہوا ہے، جعلی حکومت میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، مریم نواز کی واحد صلاحیت نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کا بیروت پر ایک بار پھر فضائی حملہ، کئی عمارتیں تباہ ، متعد افراد شہید

اسرائیلی فورسز نے بیروت میں اقوام متحدہ کے دفتر پر بھی بمباری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کا بیروت پر ایک بار پھر فضائی حملہ، کئی عمارتیں تباہ ، متعد افراد شہید

اسرائیلی فضائی حملے سے لبنانی دارالحکومت بیروت دھماکوں سے گونج اٹھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نےلبنان میں حملوں کا دائرہ کار وسیع کردیا، اسرائیلی فضائیہ نےبیروت کے علاقے داحیہ میں کئی طاقتور بم برسادیئے جس کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے حزب اللہ کے اسلحہ کے ذخائر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور لبنانی ٹی وی چینل کے دفتر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فورسز نے بیروت میں اقوام متحدہ کے دفتر پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی افراد شہید ہو گئے، صیہونی فورسز نے لبنان میں ہسپتالوں پر شدید بمباری کی، اسرائیلی حملوں سے مزید 25 افراد شہید ہو گئے، برطانوی وزیر خارجہ نےصحت کے مراکز پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی قصبہ کریات شمونہ پر راکٹ برسا دیے،30 سے زیادہ راکٹوں کے اس حملے سے کئی مقامات پرآگ بھڑک اٹھی۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات آرہی تھیں، ہاشم صفی الدین کا گزشتہ جمعہ سے دیگر قیادت سے رابطہ منقطع ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll