جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید17 اموات

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے  اموات اور کیسز کی شرح میں نمایاں کمی  آئی ہے  ، ملک میں  مزید17  افراد  انتقال  کرگئے جبکہ 659 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں کورونا وائرس سے  مزید17 اموات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں کورونا وائرس کی  چوتھی  لہر کے دوران  ملک میں  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ 71ہزار687 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران وائرس کے 45ہزار093 ٹیسٹ کئےگئے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.43 فیصد رہی۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 931 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔اب تک  95.9 فیصد مریض کوویڈ سے صحت یاب ہوئے  جن کی تعداد 12 لاکھ 20 ہزار 105 ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

پاکستان

کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی جبکہ دنیا پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی معترف ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے ، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے پر اہم بیان دیا ہے کہ کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں دارالحکومت کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی کہ اہم شاہراہیں ٹریفک کیلیے کھول دی گئی ہیں جبکہ صورتحال تیزی سے معمول پر آ رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل عبدالحمید شاہ نے عوام کے جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائیں، ان کی قربانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وزیر اعظم نے وزیر داخلہ، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی ستائش کی اور کہا کہ اسلام آباد پر دھاوے کو ناکام بنانے میں اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس، رینجرز کے دستوں اور فورسز نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال کے حفاظت کو یقینی بنایا گیا، صورتحال تیزی سے معمول کی طرف لوٹ رہی ہے، معیشت کی ترقی اور مملکت خداداد کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ شہباز شریف نے محسن نقوی کو ہدایت کی کہ ان کے اہل خانہ کا مکمل طور پر خیال رکھا جائے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی جبکہ دنیا پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی معترف ہے، سیاسی مخالف پاکستان کی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی بین الاقوامی تقاریب معمول کے مطابق ہوں گی جس کیلیے سکیورٹی کے بہترین اور اعلیٰ معیار کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا

شہید کانسٹیبل کی نمازِ جنازہ میں آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب،  ڈی سی اسلام آباد، رینجرزاورایف سی حکام کے علاوہ دیگربھی شریک تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا

شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔

ڈی چوک اسلام آباد میں شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی شریک ہوئے۔

شہید کانسٹیبل کی نمازِ جنازہ میں آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب،  ڈی سی اسلام آباد، رینجرزاورایف سی حکام کے علاوہ دیگربھی شریک تھے۔

پولیس کے مطابق عبدالحمید شاہ 26 نمبرچونگی کے مقام پرمظاہرین کے تشدد سے شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں پمزاسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آج وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی

وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی عائد کردی جبکہ وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اتوار کو جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایم ملک دشمن بیانیے اور انارکی پھیلانے میں ملوث ہے، پی ٹی ایم ملک میں امن و سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔

وزرات داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی کا نوٹیفکیشن باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے جس کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll