کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج صبح دس بجے کوئٹہ میں ہوگا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب کیا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں آج نئے قائد ایوان کا انتخاب ہوگا۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں امیدوار قدوس بزنجو /باقاعدہ بلامقابلہ انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔
گزشتہ روزانکے مقابلے میں کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔ اکثریت ثابت کرنے پر عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوجائیں گے۔
اسمبلی سے باقاعدہ انتخاب کےبعدوزیراعلی کومبارکباد پیش کرنے کیلئےاراکین اسمبلی اظہارخیال کرینگے۔ سرداربابرموسیٰ خیل ڈپٹی اسپیکربلوچستان اسمبلی میں قائم مقام اسپیکر کے فرائض انجام دیں گے۔ سرداربابرموسیٰ خیل کوآرٹیکل127اورآرٹیکل53کےتحت اسپیکرکی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔
نئے قائد ایوان کے انتخاب کے موقع پر سیکورٹی کے سخت اورموثرانتظامات کیے گئے ہیں ۔ اجلاس کے بعد شام 4بجے وزیراعلی اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے۔
واضح رہے کہ جام کمال وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔

زمبابوے کی ٹیم تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی
- 5 گھنٹے قبل

سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی نئی ترامیم کے ساتھ شق وار منظوری، اپوزیشن کا احتجاج
- 33 منٹ قبل

برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کو عہدے سے ہٹانے کی قیاس آرائیاں
- 4 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 3 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
- 17 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

27 ویں آئينی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، اجلاس 11 بجے طلب
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان :سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بیشتر شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند
- 3 گھنٹے قبل

امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور
- 5 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- ایک دن قبل

لاہور: اسموگ کے خاتمے کے لیے محکمہ فارسٹ کی کرول جنگل میں دس ہزار پودوں کی شجرکاری
- 3 گھنٹے قبل








