اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ اللہ کے فضل سے بھارت کو ناکامی ہوئی،بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا۔رواں سال جون تک ہم انشااللہ بقیہ 3پوائنٹس پر بھی عملدرآمد کر لیں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایف اے ٹی ایف اعلامیہ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے قانون سازی سمیت اس حوالے سے بھرپور کاوشیں کیں ،ہماری کاوشیں اس بات کی غمازی کر رہی ہیں کہ کہ پاکستان ٹیررفنانسنگ اورمنی لانڈرنگ کےخلاف سنجیدہ ہے ، وہ خود اس بات کے معترف ہیں کہ پاکستان نے27میں سے24پوائنٹس پر مکمل عملدرآمد کرلیاہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رواں سال جون تک ہم انشااللہ بقیہ 3پوائنٹس پر بھی عملدرآمد کر لیں گے،پاکستان نے یہ اقدامات صرف ایف اے ٹی ایف کیلئے نہیں بلکہ اپنے قومی مقاصد میں کیے ہیں ، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت، ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتا ہے ، اور بھارت کو ایک مرتبہ پھر ناکامی ہوئی ، ایف اے ٹی ایف اجلاس میں 13 ممالک نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔
سیز فائرمعاہدے سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈی جی ایم او کارابطہ اور سیز فائرمعاہدے کی پاسداری پرآمادگی مثبت قدم ہے ، بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کی جاتی رہیں 2008 کے بعد ان کی شرح میں اضافہ ہوا ، بھارت کی جانب سے سیزفائر معاہدےکی خلاف ورزی سے لاین آف کنٹرول پر بسنے والے معصوم کشمیری بری طرح متاثرہوئے ، بھارت کی جانب سےاندھادھندفائرنگ کی جاتی رہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیشرفت خوش آئندہ ہے،اس سے لوگوں کوتحفظ ملےگا،بھارت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں سے انکار نہیں کر سکتا - وہ ریکارڈ کا حصہ ہیں ، موجودہ بھارت سرکار نے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کردی مگر انہیں اپنے مقاصد کے حصول میں ناکامی ہوئی ، پاکستان پہلے دن سےکہہ رہاہے کہ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات ہی ممکنہ راستہ ہیں ۔
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 15 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 12 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 12 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 14 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 15 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 12 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 16 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 11 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 13 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 11 گھنٹے قبل