وزیراعظم کا سری لنکن حکومت کی کورونا سے جاں بحق افراد کی تدفین کے فیصلے کا خیرمقدم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دورہ سری لنکا کے بعد سری لنکن قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا سے جاں بحق افراد کی تدفین کی اجازت کے فیصلے کاخیرمقدم کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابقسری لنکن حکومت نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے کورونا وبا سے انتقال کرنے والوں کو تجہیز و تکفین کی سہولت فراہم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ٹویٹس کے ذریعے سری لنکن قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ میں سری لنکا کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور سری لنکن حکومت کے سرکاری نوٹیفکیشن کا خیرمقدم کرتا ہوں جو کوویڈ 19 میں مرنے والوں کے لئے تدفین کے اختیار کی اجازت دیتا ہے۔
I thank the Sri Lankan leadership & welcome the Sri Lankan govt's official notification allowing the burial option for those dying of Covid 19.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 26, 2021
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باہمی افہام و تفہیم کا یہ مظاہرہ خوشحالی کے لئے اہم ہے۔
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) February 26, 2021
یاد رہے کہ سری لنکا کی حکومت نے مارچ 2020 میں خدشات کے باعث تدفین پر پابندی عائد کردی تھی کہ کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی میتیں دفن کرنے سے زیر زمین پانی زہریلا ہوسکتا ہے اور وائرس پھیل سکتا ہے، تاہم ماہرین نے ان خدشات کو بےبنیاد قرار دیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلو ایچ او) بھی کہہ چکا ہے کہ ایسا کوئی خطرہ نہیں ہے اور میتوں کی تدفین اور انہیں جلانے دونوں کی سفارش کی ہے۔
اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے علاوہ دنیا بھر سے مختلف مکاتب فکر نے نے سری لنکا میں کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی میتیں جلانے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکا کے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ کولمبو کے اپنے دو روزہ دورے پر یہ مسئلہ اٹھایا ، جس کے بعد سری لنکا کی حکومت نے آخرکار اس پابندی کو ختم کیا اور کوویڈ 19 سے جاں بحق افراد کو دفن کرنے کی اجازت دی۔

رنز مشین ویرات کوہلی نے ون ڈے کیرئیر میں 14 ہزار رنز مکمل کرلیے
- 12 گھنٹے قبل

اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں ، امیر مقام
- 8 گھنٹے قبل

لبنان: حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی نمازجنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
- 13 گھنٹے قبل

نیتن یاہو نے 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی طے شدہ رہائی کو مؤخر کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

چین کا دورہ کامیاب رہا ہے، ہم نے سی پیک کی بنیاد رکھی ، صدر مملکت
- 9 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دو کارروائیاں ، 7 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 10 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے سابق صدر عارف علوی پر سنگین الزامات عائد کردیے
- 7 گھنٹے قبل
حکومت نے ونڈ فال ٹیکس کو برقرار رکھتے ہوئے 16 بینکوں سے 23 ارب روپے وصول کرلئے
- 9 گھنٹے قبل

فافن نے پاکستان کے انتخابات میں نمائندگی سال 2002-2024 رپورٹ جاری کر دی
- 10 گھنٹے قبل
پاک ٹیم کے کپتان نے چیمپیئنزٹرافی میں آگے جانا مشکل قرار دےدیا
- 7 گھنٹے قبل

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے میچ کے دوران نسیم شاہ کی مدد کر کے دل جیت لیے
- 7 گھنٹے قبل

ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے ، معاشی استحکام آچکا ہے ، وزیر خزانہ
- 9 گھنٹے قبل