جی این این سوشل

کھیل

کراچی ٹیسٹ ، جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 220رنز پر آل آوٹ

کراچی : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 220رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقا کا پاکستان میں یہ دوسرا کم ترین اسکور ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی ٹیسٹ ، جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں  220رنز پر آل آوٹ
کراچی ٹیسٹ ، جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 220رنز پر آل آوٹ

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں  پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیم دو میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں مد مقابل ہیں۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم پہلی اننگزمیں 220 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے اسپنر یاسر شاہ 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ  ڈیبیو کرنے والے نعمان علی کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں ،  شاہین شاہ آفریدی 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ فاسٹ بولر حسن علی نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اوپنر ڈین ایلگر 58 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جب کہ جارج لنڈے نے 35 رنز اور فاف ڈوپلسی نے 23 رنز بنائے ہیں۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کا پاکستان میں یہ دوسرا کم ترین اسکور ہے، اس سے پہلے 1997 میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 214 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہیں، جنوبی افریقا کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، وکٹ بہت خشک ہے ، لگتا ہے وکٹ اسپنرزکے لیے سازگار ہے۔کوشش ہوگی کہ سیریز کے نتائج پاکستان کے حق میں ہوں۔ بابر اعظم نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے عمران بٹ اور نعمان علی کا ڈیبیو ہے۔قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ کو یونس خان اور نعمان علی کو یاسر شاہ نے ٹیسٹ کیپ دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرچکا ہے۔قومی ٹیم جن 11 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں کپتان بابر اعظم، اظہر علی، عابد علی ،عمران بٹ، محمد رضوان ، فہیم اشرف، شاہین شاہ،  حسن علی، فواد عالم ، نعمان علی اور یاسر شاہ شامل ہیں۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی کردی گئی تھی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز بھی بھرپور پریکٹس کی۔

خیال رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 14 سال کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم میچ کھیلنے کے لیے اتری ہے۔ جنوبی افریقہ نے 2007 میں جب پاکستان کا دورہ کیا تھا تو نیشنل اسٹیڈیم میں بھی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

موسم

اسموگ میں کمی کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی

تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ میں کمی کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی

اسموگ میں کمی کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ۔

تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ۔
پنجاب حکومت نے  اسموگ  میں کمی اور فضائی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے صوبے میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے۔
تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی  گئی ہے اس حوالے سے محکمہ ماحولیات نے اوقات کار میں تبدیلی  کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
 تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس  پر ڈائن ان، پارکنگ میں کھانے اور  رات 10 بجے تک دستیاب ہو گی جبکہ فوڈ ڈلیوری کی سہولت پر کسی بھی قسم کی پابندی نہیں ہو گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج کےسینئر آفیسرز کی نیتن یاہو کو بریفنگ ، یرغمالیوں کی رہائی پر سوالیہ نشان

یرغمالیوں کی رہائی کے لیےاسرائیل میں مظاہرے جاری ہیں اوراس دوران مظاہرین نےنیتن یاہوکےگھرپرحملہ بھی کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کےسینئر آفیسرز کی نیتن یاہو کو بریفنگ ، یرغمالیوں کی رہائی پر سوالیہ نشان

تل ابیب: اسرائیلی فوج کےسینئر آفیسرز نےنیتن یاہوکو بتایا کہ حماس کے پاس موجود یرغمالیوں کی رہائی کےلیےجنگ بندی کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں۔ 

اسرائیلی میڈیا کےمطابق اسرائیلی انٹیلی جنس اورسکیورٹی چیفس نے وزیراعظم نتین یاہو کو بریفنگ میں بتایا کہ حماس کے  پاس موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی حالت نازک ہے اور ان کی رہائی کے لیے اب جنگ بندی کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ 

اسرائیلی جنرلز نے بتایا کہ بیشتریرغمالیوں کا وزن خوراک کی کمی کےسبب آدھا رہ گیا،ایسی صورت میں موسم سرمامیں یرغمالیوں کی زندگی پرسوالیہ نشان ہیں۔ 

دوسری جانب یرغمالیوں کی رہائی کے لیےاسرائیل میں مظاہرے جاری ہیں اوراس دوران مظاہرین نےنیتن یاہوکےگھرپرحملہ بھی کیا گیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کےمطابق 2 فلیش بم نتین یاہو کے قیصریہ میں موجود گھر کے باغ میں گرے مگرکوئی نقصان نہیں ہوا اور نیتن یاہو یا ان کے خاندان سےکوئی گھر پر موجود نہیں تھا جب کہ اسرائیلی وزیراعظم کےگھر پرحملےکےالزام میں 3 افراد گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کےمطابق نیتن یاہو کے گھر پر حملے پر بیان دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ تمام ریڈ لائنز پارکرلی گئی ہیں، یہ ممکن نہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم جنہیں ایران اوردیگر مزاحمتی قوتوں کی جانب سے قتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہیں اب اپنے گھر سےبھی ایسی صورتحال کا سامنےکرنا پڑے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

اسموگ میں بہتری: لاہور اور ملتان کے علاوہ  صوبے بھر کے سکول کھولنے کا فیصلہ

جبکہ سکولوں میں جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا رش نہ ہو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ میں بہتری: لاہور اور ملتان کے علاوہ  صوبے بھر کے سکول کھولنے کا فیصلہ

صوبائی حکومت نے  اسموگ میں کمی ہونے کے باعث لاہور اور ملتان ڈویژن کےعلاوہ تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا  ہے۔

سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی کی وجہ سے صوبے میں سموگ کی صورتحال بہترہوئی  ہے۔

اس حوالے سے ماحولیاتی تحفظ ادارےکے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے دستخطوں  سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  سکول پونے9بجےسےپہلےنہیں کھلیں جائیں گے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق تمام طالبعلم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے،آؤٹ ڈور سپورٹس و دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی، سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہو گی۔

جبکہ سکولوں میں جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا رش نہ ہو۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  پنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور شدید دھند کے پیش نظر حکومت کی جانب سے 17 نومبر سے 24 نومبر تک تعلیمی ادرے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll