Advertisement
پاکستان

وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Jan 27th 2021, 4:38 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں ہوا جس میں براڈ شیٹ کیس ،ایف نائن پارک ،ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ فنڈ پرتفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیراعظم عمران خان  نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے لئے جسٹس عظمت شیخ کو موزوں ترین امیدوار قرار دے دیا ۔

کابینہ اجلاس میں  وزیراعظم عمران خان  اور وزراء نے ایف 9 پارک گروی رکھنے کی تجویز کی مخالفت کر دی اور کابینہ اجلاس میں ایک وزیر نے بھی ایف نائن پارک گروی رکھنے کی حمایت نہ کی،وزیراعظم نے استفسار کیا کہ ایف 9 پارک کی تجویز کس نے اور کیوں تیار کی؟جس پر وزارت خزانہ حکام نے مؤقف اپنایا کہ قرض کے لئے زمین ظاہر کرنا ضروری ہوتا ہے، یہ فارمیلیٹی ہے،تاہم وزارت خزانہ کی ٹیم کابینہ کو مطمئن نہ کرسکی اور  وزرا نے رائے دی کہ پارک کے بجائے اشرافیہ کا کلب گروی رکھ دیں تو بہتر ہو گا۔وزرا نے تجویز دی کہ بہتر ہے اسلام آباد کلب کو گروی رکھ کر قرضہ لیا جائے۔

کابینہ اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی گئی  جس میں نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ کی رقم میں بےقائدگیوں کا انکشاف ہوا ،ملک امین اسلم نے بریفنگ میں کہا کہ فنڈ کی 500 ملین ڈالر کی رقم میں بےقائدگیوں کا انکشاف ہوا،آڈٹ میں پتا چلا 40 لوگوں کی مراعات پورے وزارت کے اخراجات کے برابر تھے۔نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ ملک کو قرضوں میں جھکڑنے کی سازش تھی،تحریک انصاف کی حکومت بے قاعدگیاِں روکنے کے لئے قائم ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے فنڈ کا بروقت اور درست آڈٹ کرنے پر ٹیم کو سراہا اور ملک امین اسلم کو فنڈ کا آڈٹ کرانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

بعد ازاں  ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ وزارت موسمیاتی تبدیلی سے وزارت پلاننگ منتقل کرنے کی منظوری دیدی گئی جبکہ کووڈ ویکسین کی قیمت کے تعین کا اختیار بھی وزارت صحت کو دے دیا گیا۔

Advertisement
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 7 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • ایک دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • ایک دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • ایک دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 5 گھنٹے قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 4 گھنٹے قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • ایک گھنٹہ قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • ایک دن قبل
Advertisement