کراچی : سندھ کے نوجوانوں کیلئے خوشخبری آگئی ، سندھ بھر کے مختلف محکموں میں پانچ سے پندرہ گریڈ کی پچاس ہزار نوکریاں دی جائیں گی ۔


جی این این کے مطابق سندھ حکومت نے نوکریوں کیلئے نیا مکینزم متعارف کروا دیا ۔ نئے نظام کے تحت ہر محکمے میں الگ الگ اسکریننگ ٹیسٹ اب نہیں دینا ہوگا، میٹرک ، انٹر اور گریجویشن کی کیٹیگری کے الگ الگ ایک دفعہ ٹیسٹ ہونگے ۔
پاس ہونے والے امیدوار تین سال تک سرکاری نوکری حاصل کرنے کے لئے اہل ہونگے ۔ آئی بی اے سکھر کے ٹیسٹ میں پاسنگ مارکس پینتالیس فیصد ہونگے جبکہ متعلقہ محکمہ اور سلیکشن کمیٹی کامیاب امیدواروں کا انٹرویو کرے گی ۔ امیدواروں کا اپنے ڈویژن ہیڈکوارٹر میں ٹیسٹ لیا جائے گا ۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ یہ انتہائی زبردست قدم ہے، ایک جنرل پول بنایا جائے گا ، پوری دنیا اس قسم کے پول ہوتے ہیں ، جیسے نوکریاں آتی جائیں گی محکمے کے مطابق دیتی جائیں گی ۔ ان کاکہنا تھا کہ ٹیسٹ کے بعد جس محکمے میں امیدوار اسپیشلازیشن ہوگی اُس کو وہ نوکری ملے گی ۔
وزیرتعلیم نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی خواہش تھی کہ ایسا مکینزم ہو جس سے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ نوکریاں دی جا سکیں ۔

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 16 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 days ago




