جی این این سوشل

پاکستان

لاہور میں تیسرے انٹرنیشنل پی اے سی سی ایس مقابلوں کا انعقاد، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کی ٹیم نے 8 میں سے 6 گولڈ میڈلز جیتے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور میں تیسرے انٹرنیشنل پی اے سی سی ایس مقابلوں کا انعقاد، آئی ایس پی آر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  کھیلوں کی  رنگارنگ تقریب فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی، پی اے سی سی ایس شرکا کی جسمانی قوت اور برداشت کا حقیقی امتحان ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں مختلف ممالک کے 101کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،  عراق، اردن،فلسطین، سری لنکا،یو اے ای اورازبکستان کی ٹیمیں شامل ہیں،  مصر ،انڈونشیا،جاپان اورمیانمار بطور مبصر شریک ہیں، افتتاحی تقریب میں ہرشعبے ہائے زندگی سے شائقین  نے  شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  ان مقابلوں سے   سپورٹس فرنڈلی  ، امن دوست اور پرجوش  پاکستانی قوم  کی عکاسی ہوتی ہے،  آئی جی ٹریننگ لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان مہمان خصوصی تھے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق  پاکستان آرمی نے ساتویں قومی ائیر گن شوٹنگ چیمپئن شپ جیت لی،  پاکستان آرمی کی ٹیم نے 8 میں سے 6 گولڈ میڈلز جیتے،  باقی دو گولڈ میڈل پاکستان نیوی کی ٹیم نے حاصل کئے ،  پاک آرمی ٹیم نے مجموعی طور پر سونے کے 6, چاندی کے 2 اور کانسی کا 1 تمغہ حاصل کیا۔

کھیل

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست

پاکستان کیجانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف بھارتی ویمن ٹیم نے 19ویں اوور کی پانچویں گیند پرپورا کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت 
 کی پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت ویمن نے پاکستان ویمن کو 6 وکٹ سے شکست دیدی۔


ورلڈکپ میں پاکستان ویمنز نے بھارت کو جیت کےلیے 106 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کیجانب سے ندا ڈار 28 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
منبیہ علی17اور عروب شاہ نے ناقابل شکست 14رنز بنائے، بھارت کی ارون دھتی ریڈی نے3 وکٹیں لیں۔


پاکستان کیجانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف بھارتی ویمن ٹیم نے 19ویں اوور کی پانچویں گیند پرپورا کرلیا، بھارتی بیٹر شفالی ورما نے 32 اور جمائمہ روڈریگز نے 23 رنز بنائے، سمریتی مندھانا7اور ریچہ گھوش صفر پر آوٹ ہوئیں۔


پاکستان کی فاطمہ ثنا نے2وکٹیں حاصل کیں، سعدیہ اقبال اور عمیمہ سہیل نے  ایک ایک وکٹ لی،بھارتی بولر اروندھتی ریڈی کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی امین گنڈا پور نہ ہماری اور نہ کسی اور ادارے کی حراست میں ہیں ،وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پورنہ ہماری اورنہ کسی اورادارے کی حراست میں ہیں، چھاپے سے پہلے علی امین گنڈا پوربھاگ گئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈا پور نہ ہماری اور نہ کسی اور ادارے کی حراست میں ہیں ،وزیر داخلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نہ ہماری اور نہ کسی اور ادارے کی حراست میں ہیں، کے پی ہاؤس سے علی امین کے بھاگنے کی فوٹیج موجود ہے۔

اسلام آباد میں شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ رات کوافسوسناک اطلاع آئی کہ عبدالحمید شہید ہوگئے ہیں، اسلام آباد پولیس اوراہلخانہ سے اظہارتعزیت کرتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہیدالحمید کےلیےشہید پیکج ایک دو روز میں دیا جائے گا، شہید اہلکارکے واقعے میں جوبھی ملوث ہےکوئی نہیں بچے گا، شہید کے 2 بیٹے ہیں، ایک سی ڈی اے میں ملازم ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور خود بھاگے ہیں، ہم نے 2،3 چھاپے مارے تھے، شک تھا کہ وہ موجود ہوں گے لیکن وہ وہاں نہیں تھے، علم نہیں کہ علی امین کے پی پہنچ گئے یا نہیں، کے پی ہاؤس سے علی امین کے بھاگنے کی فوٹیج موجود ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پورنہ ہماری اورنہ کسی اورادارے کی حراست میں ہیں، چھاپے سے پہلے علی امین گنڈا پوربھاگ گئے تھے۔ علی امین اسلام آباد کی حدود میں ہوئے تو پولیس انھیں ضرور گرفتار کر لے گی۔

اس موقع پر گورنرخیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی نے بھی میڈیا سے گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ کل ایک جتھا آیا تھا جس کادعویٰ تھا کہ وہ پُرامن ہے، اگران کے بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں تو وہ کون سے اسپتال میں ہیں؟

گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک دشمنی ہے، جب چینی صدر پاکستان کے دورے پر آرہے تھے تو پی ٹی آئی نے ان کا دورہ سبوتاژ کیا، پی ٹی آئی سی ایس او کے اجلاس کو سبوتاژ کرنے کیلئے ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ علی امین نے کل سے خودساختہ روپوشی اختیار کی ہوئی ہے، علی امین وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

  وزیراعظم نے کہا کہ شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، شہید کے اہل خانہ کا مکمل طور پر خیال رکھا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

 وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی،وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو اسلام آباد کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔


  وزیراعظم کی اسلام آباد کی امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ، اسلام آباد انتظامیہ ، اسلام آباد پولیس کی ستائش ، اسلام آباد پر دھاوے کو ناکام بنانے پر اسلام آباد پولیس نے شاندار کردار ادا کیا۔

  وزیراعظم نے کہا کہ شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، شہید کے اہل خانہ کا مکمل طور پر خیال رکھا جائے، اسلام آباد کی شہریوں کی جان و مال کے حفاظت کو یقینی بنایا گیا ، صورتحال تیزی سے معمول کی طرف لوٹ رہی ہے، معیشت کی ترقی اور مملکت خداداد کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔


وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھاکہ پاک فوج، پنجاب پولیس اور رینجرز کے دستوں نے بھی اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا ،کانسٹیبل حمید شاہ نے عوام کے جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائیں،قوم یہ قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی کے بہترین اور اعلیٰ معیار کے انتظامات کیے جا رہے ہیں جس پر پوری توجہ ہے ،اہم شاہراہیں ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہیں، صورتحال تیزی سے معمول پر آ رہی ہے ، سری لنکا میں قید 56 پاکستانی قیدی آج وطن واپس پہنچیں گے ،عبد العلیم خان سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے تمام اخراجات برداشت کریں گے۔ 


 وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی، دنیا پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی معترف ہے، سیاسی مخالف پاکستان کی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں، پاکستان کی معیشت کے حوالے سے کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے، آنے والے دنوں میں پاکستان میں ہونے والی بین الاقوامی تقاریب معمول کے مطابق ہوں گی ۔



پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll