Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی حکومت نے ڈھائی سال میں ہم سے زیادہ قرضے لیے:محمد زبیر

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہمارے پاس قرضوں کا حساب موجود ہے، پی ٹی آئی حکومت نے ڈھائی سال میں ہم سے زیادہ قرضے لیے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر فروری 27 2021، 9:15 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ  ہم نے ‏5سال میں 10ہزار 500ارب قرضے لیے تھے، کہاں خرچ ہوئے حساب ہے،‏عمران خان نے کہا تھا ان لوگوں نے بہت قرضے لیے لیکن ‏پی ٹی آئی کی حکومت نے زیادہ قرضے لیے،ہمارے پاس قرضوں کاحساب موجود ہے،پی ٹی آئی حکومت نے ڈھائی سال میں ہم سے زیادہ قرضے لیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ماضی میں کہتےتھےحفیظ شیخ نے معیشت تباہ کردی،حفیظ شیخ کاپی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں،حفیظ شیخ جیسےہی آئے 15 روزمیں آئی ایم ایف کےساتھ معاہدہ ہوگیا،حفیظ شیخ کےتمام اثاثے ملک سے باہرہیں،حفیظ شیخ کی گاڑی پر پاکستانی جھنڈالگتاہےتوپاکستان آتے ہیں اور جس دن حکومت جاتی ہے حفیظ شیخ بھی بیرون ملک چلے جاتے ہیں،تحریک انصاف کی حکومت بہت جلد جانے والی ہے، حفیظ شیخ ٹکٹ کرالیں۔

Advertisement