کراچی:پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل6)کے آج کے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7وکٹوں سے شکست د ے کر ایو نٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کی جبکہ لاہور قلندر کی ایونٹ میں یہ پہلی ناکامی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں آج کا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا جس میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا، لاہور قلندرز کی طرف سے محمد حفیظ 61 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، جبکہ جو ڈینلی نے 31، ڈیوڈ ویزے نے 13 رنز بنائے اور سمیت پٹیل 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان سلطانز کی طرف سے شاہنواز دھانی اور کارلوس بریتھویٹ نے 2-2 شکار کیے۔
ہدف کے تعقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے نہایت عمدہ کھیل پیش کیا،کپتان وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 76 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ صہیب مقصود نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 7چوکے اور 2 چھکے بھی شامل ہیں ، اس طرح ملتان سلطانز نے مقررہ ہدف16.2اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔لاہور کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 جبکہ سمٹ پٹیل نے 1وکٹ حاصل کی۔
اس طرح ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7وکٹوں سے شکست د ے کر ایو نٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کی جبکہ لاہور قلندر کی ایونٹ میں یہ پہلی ناکامی ہے۔
واضح رہے کہ سپر لیگ میں چھ اسلام آباد یونائیٹڈ، دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹائٹل کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔سپر لیگ سیزن 6 کایہ ایونٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائےگا۔ 20 فروری سے 7 مارچ تک میچز کراچی میں ہونگے۔ دس مارچ سے دوسرا مرحلہ لاہور میں شروع ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 7 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 7 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 7 hours ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 8 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 8 hours ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 7 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 4 hours ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 days ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 days ago






