جی این این سوشل

پاکستان

ملک میں کورونا سےمزید33 اموات، ایک ہزار315نئےکیسز رپورٹ

اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 33مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 315کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں کورونا سےمزید33 اموات، ایک ہزار315نئےکیسز رپورٹ
ملک میں کورونا سےمزید33 اموات، ایک ہزار315نئےکیسز رپورٹ

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی دوسری  لہر جاری ہے ،   نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید33افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد12ہزار837 ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 554ہے،اب تک کورونا کے5لاکھ78ہزار797کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ۔

 پنجاب

 پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد  ایک لاکھ 70 ہزار817 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار337 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 57 ہزار 730ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار335افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 72 ہزار 003ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2070افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار038 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 200 مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 44 ہزار 106جبکہ اموات کی تعداد 496تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 956افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 102افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار 147ہوچکی ہے جبکہ297 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں2103افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں  ، ملک بھر میں اب تک 5 لاکھ لاکھ44ہزار406مریض کوروناکوشکست دےچکے ہیں ۔

پاکستان

نئے چیف جسٹس کی تقرری ،پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی آج فیصلہ کرے گی

چیف جسٹس کی نامزدگی سے متعلق کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نئے چیف جسٹس کی تقرری ،پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی آج فیصلہ کرے گی

نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کےلئے ‏پارلیمنٹ کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل پا گئی جو نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا فیصلہ کرے گی۔ چیف جسٹس کی نامزدگی سے متعلق کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام، سنی اتحاد کونسل اور ایم کیو ایم کی طرف سے کمیٹی کے لیے نام بھیجے جانے کے بعد ‏12 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 175 اے کی شق (3B) کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ 

کمیٹی میں ممبران قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، محترمہ شائستہ پرویز ملک، راجا پرویز اشرف، سید نوید قمر، محترمہ رانا انصار، گوہر علی خان، صاحبزادہ محمد حامد رضا کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ سینیٹ سے فاروق حامد نائیک، اعظم نذیر تارڑ، سید علی ظفر اور کامران مرتضیٰ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے مکمل طور پر الگ رہنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے ہونے والے اہم ترین اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہےجس میں 26ویں آئینی ترمیم پر پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں رائے شماری کے دوران پارٹی پالیسی کی خلاف ووٹ دینے والے اراکین کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی عمل میں لانے کی منظوری بھی دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی نے چیف جسٹس کی نامزدگی کے حوالے سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لیے چیئرمین سینٹ کو خط ارسال کیا تھا جس میں چیف جسٹس کی نامزدگی کے لیے قائم کی جائے والی پارلیمانی کمیٹی کے لیے سینیٹرز کے نام مانگے جبکہ سیکریٹری قومی اسمبلی نے اسپیکر کی ہدایت پر قومی اسمبلی میں موجود جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو خطوط ارسال کیے تھے۔

سپیکر نے خط آئین کے آرٹیکل 175 کی شق 3 بی کے تحت لکھے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 175اے کی شق 3 بی کے تحت قائم ہونے والی خصوصی پارلیمانی کمیٹی تین سینئر ترین ججوں میں سے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ آف پاکستان کا انتخاب کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

بلوچستان :سی پیک کے تحت مکمل ہونےوالے منصوبوں سے لوگوں کو فائدہ پہنچنا شروع

گوادر ایک چھوٹے سے ماہی گیری شہر سے ایک بڑے اقتصادی مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان :سی پیک کے تحت مکمل ہونےوالے  منصوبوں سے لوگوں کو فائدہ پہنچنا شروع

 بلوچستان میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت بہت سے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں جن سے صوبے کے لوگوں کو فائدہ پہنچا شروع ہو گیا ہے۔

بلوچستان  کے مقامی لوگوں کے لیے سی پیک خاص طور پر تعمیرات، ٹرانسپورٹ وغیرہ میں روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔ سڑکوں، بندرگاہوں، اور توانائی کے پلانٹس سمیت بہت سے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں نے ہنر مند کے لیے ملازمتیں پیدا کی ہیں، اس سے بلوچستان کے لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے اور بیروزگاری میں کمی واقع ہوئی ہے۔

 بلوچستان کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں ترقی  نظر آرہی ہیں۔ نئی سڑکیں، ہائی ویز، اور ریلوے دراصل تجارت، نقل و حرکت، اور مقامی آبادی کے لیے خدمات تک رسائی کو بہتر بناتی ہیں۔

گوادر پورٹ سی پیک کا مرکز ہے۔ گوادرجو ایک چھوٹے سے ماہی گیری شہر سے ایک بڑے اقتصادی مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے۔

گوادر کی ترقی سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا جس سے روزگار میں اضافہ ہوگا، اور خطے کی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔ سی پیک (CPEC) منصوبوں کے تحت  پاور پلانٹس کے قیام اور انرجی گرڈ کو اپ گریڈ کرکے بلوچستان میں توانائی کی کمی کو پورا کیا ہے۔

ان منصوبوں کے ذریعے لائی گئی مجموعی اقتصادی ترقی، جیسے صنعتی زونز اور اقتصادی زونز، کا مقصد مقامی معیشت کو بہتر بنانا ہے۔

چھوٹے کاروباروں اور مقامی صنعتوں، خاص طور پر ماہی گیری، کان کنی، اور زراعت جیسے شعبوں میں، منڈیوں تک بہتر رسائی سے فائدہ اٹھایا گیا ہے۔

صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم میں جدید انفراسٹرکچر کے قیام سے بلوچستان میں صحت کی سہولیات، اسکولوں، اور دیگر سماجی خدمات میں بہتری آئی ہے۔

چینی اور پاکستانی حکومتوں نے مقامی آبادی کے لیے تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔

گوادر اور بلوچستان کے دیگر قدرتی مقامات کے ارد گرد انفراسٹرکچر کی بہتر سہولت کے میسر آنے سے صوبے میں  سیاحت کو فروغ مل رہا  ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بختاور بھٹو نےاپنے تیسرے بیٹے کونانا کا نام دے دیا

بختاور بھٹونےچھوٹے شہزادے کا نام اپنے نانا سے منسوب کرتے ہوئے ’میر ذوالفقار محمود چوہدری‘ رکھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بختاور بھٹو نےاپنے تیسرے بیٹے کونانا کا نام دے دیا

بختاور بھٹو نے اپنے تیسرے بیٹے کا نام نانا کے نام پر رکھ دیا۔

بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے شوہرمحمود چوہدری کے ساتھ پوسٹ شیئر کرتےہوئےلکھا کہ انہوں نے اپنے  بیٹے کا  نام منتخب کر لیا ہے۔   

بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے چھوٹے شہزادے کا نام اپنے نانا سے منسوب کرتے ہوئے ’میر ذوالفقار محمود چوہدری‘ رکھا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Bakhtawar Bhutto-Zardari (@bakhtawarbz)

اس کے ساتھ ہی دونوں نے اپنے چھوٹے بیٹے کے حق میں دعا کرتے ہوئے لکھا  کہ اس پاک پروردگار کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، یہ نام اس کے حق میں بہتری، برکت، اچھی صحت اور خوش قسمتی لائے۔

اس موقع پر انہوں نے بیٹے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یا  اللہ اسے پیار و محبت بانٹنے والا، لوگوں سے ہمدردی کرنے والا بنانا، اسے سیدھا راستہ، آپﷺ کا راستہ دکھانا۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش 20 اکتوبر کو ہوئی تھی جس کا اعلان انہوں نے 21اکتوبر کو کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll