آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی کامیابی کے 2 سال مکمل ، وزیراعظم کامسلح افواج کوسلام
اسلام آباد : پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاک فضائیہ کی جانب سے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرانے اور ایک بھارتی پائلٹ کوگرفتار کرنے کو 2 سال مکمل ہونے پروزیراعظم عمران خان نے پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئےمسلح افواج کو سلام پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ میں پاکستان کے خلاف فضائی حملے کے بھارت کے غیرقانونی فوجی ایڈوینچر پر ہمارے ردعمل کو 2 برس مکمل ہونے پر پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں اور ہماری مسلح افواج کو سلام پیش کرتا ہوں۔
I congratulate the entire nation & salute our Armed Forces on the 2nd Anniversary of our response to India's illegal, reckless military adventure of air strikes against Pakistan. As a proud & confident nation, we responded with determined resolve at a time & place of our choosing
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 27, 2021
وزیراعظم عمران خان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی کامیابی کے دو سال مکمل ہونے پر پوری قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارانہ طرز عمل کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجا اور ایک قابل فخر اور پراعتماد قوم کے ناطے ہم نے ہماری مرضی کے وقت اور جگہ پر عزم کے ساتھ جواب دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ ہم ہمیشہ امن کیلئے کھڑے ہیں، بھارت کے ساتھ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور آگے بڑھنے کیلئے تیار ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ایل او سی کےساتھ جنگ بندی کی بحالی کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ مزید پیشرفت کیلئےایک قابل ماحول بنانے کی ذمہ داری بھارت پر ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پرکشمیری عوام کےدیرینہ مطالبے کوپوراکرناہوگا، حق خودارادیت کےحق کوپوراکرنےکیلئےبھارت کوضروری اقدامات کرنا ہونگے۔
I welcome restoration of the ceasefire along the LOC. The onus of creating an enabling environment for further progress rests with India. India must take necessary steps to meet the long-standing demand & right of the Kashmiri people to self determination acc to UNSC resolutions.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 27, 2021
خیال رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا اور ان کے پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا۔
بعد ازاں حکومتِ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے گرائے گئے طیارے کے گرفتار پائلٹ کی ویڈیو جاری کی تھی، جس میں بھارتی پائلٹ نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں ونگ کمانڈر ابھی نندن بھارتی فضائیہ کا افسر ہوں‘ اور ان کا سروس نمبر 27981 ہے تاہم ویڈیو میں انہوں نے مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا تھا۔ جس کے بعد گرفتار بھارتی پائلٹ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں ابھی نندن نے مشتعل ہجوم سے بچانے پر پاک فوج کے کیپٹن اور جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے رویے کی تعریف کی تھی۔
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازش کی، رہنما ن لیگ اختیار ولی
- 7 گھنٹے قبل
کراچی : ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- 9 گھنٹے قبل
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے
- 7 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے مطالبات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا ، رانا ثنا اللہ
- 7 گھنٹے قبل