جی این این سوشل

کھیل

بھارت کے معروف کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا

کرکٹر نے مداحوں کی محبت اور نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا بھی کیا۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت کے معروف کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز یووراج سنگھ نے ریٹائرمنٹ کے دو سال بعد ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا۔

ٹی 20 مقابلے میں انگلش بولربراڈ کے ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگانے والے یووراج سنگھ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی واپسی کی اطلاع دی۔

انہوں نے لکھا کہ خدا آپ کی تقدیر کا فیصلہ کرتا ہے! عوام کی پرزور فرمائش پر اگلے سال فروری میں کھیل کے میدان میں نظر آؤں گا۔

کرکٹر نے مداحوں کی محبت اور نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا بھی کیا۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے، بھارت کی اسی طرح حمایت کرتے رہیں، ایک حقیقی مداح مشکل وقت میں ٹیم کو سپورٹ کرتا ہے۔

واضح رہےکہ کرکٹ ورلڈکپ 2011 کے بعد یووراج سنگھ میں کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہونا پڑا۔

پاکستان

روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل سرگئی یوروویچ اسٹراکوف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف  کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کا پاکستان کا دورہ ،چیئرمین  جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔  

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل سرگئی یوروویچ اسٹراکوف نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر، راولپنڈی میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی  ،ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ امور اور دفاعی تعاون پر بات چیت   کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل سرگئی یوروویچ اسٹراکوف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف  کیا۔ 

ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ علاقائی امن و استحکام کو فروغ کے تناظر میں خطے میں بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ، 6 دہشتگرد جہنم واصل

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز  کی کامیاب  کارروائی  ،  6 دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسزنے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے.

فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت دہشتگردوں کے خلاف اپنے دستوں کی قیادت کر رہے تھے۔

سکیورٹی فورسز اور فتنہ الخوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ کرنل سمیت6جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک محمداللہ،لانس نائیک اختر زمان،لانس نائیک شاہد اللہ،لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں جو مادر وطن پر قربان ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت پاک بھارت تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے: عرفان صدیقی

پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت  پاک بھارت تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے:  عرفان صدیقی

 اسللام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکرکی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے۔

 ان کا کہنا تھا کے پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاجی مظاہروں میں شرکت اور خطاب کی دعوت دی ہے۔

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی اپنی شاندار کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے تاکہ پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کے لیے لازوال رشتے میں بندھ  جائیں۔

پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔ بھارت کی طرف سے جے شنکر اپنے ملک کی نما ئندگی کریں گے۔

وفاق نے کل ایک نوٹیفیکیشن کےتحت بین القوامی نشست کے محفوظ انعقاد کے لئے 5اکتوبر اور17اکتوبر کے درمیان پاک فوج کی تعیناتی کردی ہے۔

 

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll