جی این این سوشل

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ   نمیبیا کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگیا

شارجہ : نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو  52  رنز سے ہرا دیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ   نمیبیا کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں  نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو  52  رنز سے ہرا دیا ہے،  نمیبیا کی ٹیم 164 رنز کے تعاقب میں  7 وکٹوں پر 111 ر نز بنا پائی ۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے  163 رنز بنائے تھے،  نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل 18،  ڈیرل مچل 19، کپتان کین ویلم سن نے  28رنز بنائے۔،جمی نیشم 35،  گلین فلپس 39 رنز بنا کر نا قابل شکست رہے۔دونوں نے   آخری6 اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرکے اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 163 تک پہنچا دیا۔

نمیبیا  کی جانب سے  مائیکل وین 25 اور زین گرین 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل سینٹنر، جمی نیشم اور ایش سوڈھی کے حصے میں ایک ،ایک وکٹ آئی۔نیوزی لینڈ نے گروپ 2 کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

خیال رہے کہ  شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی افراد کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے ہمت کارڈ منصوبے کا آغاز

وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ پنجاب حکومت خصوصی افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی اوران کے مسائل حل کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی افراد کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے ہمت کارڈ منصوبے کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج (جمعرات کو )لاہور میں ہمت کارڈ کا اجراء کیا جس کا مقصد صوبے میں خصوصی افراد کو مالی مدد فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے کے تحت 65 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ فراہم کیئے جائیںگے۔

انہوں نے کہاکہ ابتدائی طورپر اس منصوبے کیلئے 2 ارب 60 کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں جس کے تحت تین مہینوں کیلئے ماہانہ ساڑھے دس ہزار روپے مالی معاونت کے طورپر دئیے جائیںگے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت خصوصی افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی اوران کے مسائل حل کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج

پولیس کی جانب سے مصطفین کاظمی، نیاز اللہ نیازی، اعظم سواتی اور نعیم حیدر پنجوتھا کو مقدمے بھی نامزد کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین  پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

وفاقی پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی ایکٹ اور سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ، سینٹر شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ بھی نامزد ہیں۔

پولیس کی جانب سے مصطفین کاظمی، نیاز اللہ نیازی، اعظم سواتی اور نعیم حیدر پنجوتھا کو مقدمے بھی نامزد کیا گیا۔

متن مقدمہ کے مطابق مظاہرین نے سرکاری ادارے کے سربراہ کا پتلا جلایا اور پولیس سے مزاحمت کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جبکہ احتجاج کے دوران ٹائر جلا کر راستے بھی بند کر دیئے گئے۔

واضح رہے کہ مقدمہ میں پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھانے والے 100 سے زائد نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے ، غیرملکی سربراہان کی موجودگی میں احتجاج مناسب نہیں، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیرملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے ، غیرملکی سربراہان کی موجودگی میں احتجاج مناسب نہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کی جانب سے کل اسلام آباد میں احتجاج کی کال کا دوٹوک جواب دے دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کل احتجاج کی کال دی گئی ہے جب کہ ملائیشین وزیراعظم پاکستان کے دورے پر ہیں اور چینی صدر بھی پاکستان آرہے ہیں، کل سعودی عرب کا وفد بھی پاکستان آرہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، ملائیشین وزیراعظم کی سیکیورٹی میں کمی نہیں آنے دیں گے، غیرملکی سربراہان کی موجودگی میں احتجاج مناسب نہیں، کسی قسم کی نرمی کی کوئی سوچ نہیں اور اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی کسی کو اجازت نہیں۔

وزیرداخلہ کہتے ہیں کہ اگر کسی نے کوئی دھاوا بولا تو کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، وزیراعلیٰ کے پی کو اسلام آباد آنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ کسی نے ایسا کیا تو کسی نرمی کی توقع نہ رکھے، ہم نے تیاری کر رکھی ہے بعد میں کوئی شکوہ نہ کرے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیرملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، پیش گی اجازت کے ساتھ جلسہ کریں لیکن احتجاج کی ہرگزاجازت نہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll