جی این این سوشل

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : بھارت نے سکاٹ لینڈ کو 8  وکٹوں سے ہرا دیا

دبئی : آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے سکاٹ لینڈ کو 8  وکٹوں سے ہرا دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : بھارت نے سکاٹ لینڈ کو 8  وکٹوں سے ہرا دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں  بھارت نے 86 رنز کا ٹارگٹ 6 اعشاریہ 3 اوورز میں پورا کر لیا۔

بھارت کی جانب سے  روہیت شرما 30 رنز اور لوکیش راہول 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بڑے مارجن سے جیت کے بعد بھارت نے افغانستان سے تیسری پوزیشن چھین لی۔بھارت نے  گروپ 2 میں اپنا رن ریٹ افغانستان اور نیوزی لینڈ سے بہتر کرلیا۔

اس سے قبل سکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 85 رنز بنائے تھے۔  سکاٹ لینڈ کی جانب سے  جارج منسے 24 رنز بنا کر نمایاں رہے، کیلم مکلوئڈ 16  مائیکل لیسک 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔مارک واٹ کو 14 ، کائل کوئٹزر ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، میتھیو کروس کو 2 رنز بنا سکے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی اور رویندر جڈیجا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، بمرا  نے دو اور ایشون نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان

ن لیگیوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی کے پر امن احتجاج کے لیے ن لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لیے ہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن لیگیوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پر امن احتجاج کے لیے ن لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لیے ہیں، ن لیگیوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، ن لیگ فاشزم اور جبر کی علامت بن چکی ہے

اسلام آباد میں ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پر صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ ن لیگیوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، ن لیگ فاشزم اور جبر کی علامت بن چکی ہے، تشدد کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ معلومات موصول ہو رہی ہیں کہ لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لیے ہیں، ہمارے پر امن احتجاج پر تشدد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، گزشتہ روز بھی بدنام زمانہ پنجاب پولیس کی جانب سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے آئینی حدود میں رہیں ورنہ ان کے خلاف قانونی طور پر آخری حد تک جائیں گے، پر امن لوگوں کو کمزور نہ سمجھا جائے ورنہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، قوم بخوبی جانتے ہیں کہ پنجاب پولیس اور ن لیگ کی ڈوریں کہاں سے ہلائی جا رہی ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہمارے پر امن احتجاج کو کچھ اور رنگ دینے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، ہم کاغذی شیروں کو جلا کر رکھ دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کوئٹہ میں  باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ ، 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ مغربی بائی پاس   پر باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی ،حادثے میں 7 افراد جانبحق   ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ میں  باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ ، 7 افراد جاں بحق

بلوچستان  کے اہم شہر کوئٹہ میں  باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ پیش ، 7 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے ہیں ۔

کوئٹہ مغربی بائی پاس   پر باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی ،حادثے میں 7 افراد جانبحق   ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے  اور خواتین  بھی شامل ہیں، کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے ۔ 

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بروری بائی پاس بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک اور دکھ کا باعث ہے ، حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ، کوئی غفلت پائی گئی تو مواخذہ ہوگا ، زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے،  جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،  زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف منصوبوں کیلئے پینتالیس ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی

فورم نے انسداد منشیات فورس کے ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس کی شرح میں اضافے کی بھی اجازت دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقتصادی رابطہ کمیٹی  نے مختلف منصوبوں کیلئے پینتالیس ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دفاعی خدمات کے مختلف منصوبوں کیلئے پینتالیس ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی ہے ۔

کمیٹی نےآج(جمعرات کو) اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ایک اجلاس میں یہ منظوری دی ۔

اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تعاون کی مذاکرات کیلئے پندرہ کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی تاکہ رواں سال گیارہ سے بائیس نومبر تک آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں COP 29 کی ضروریات کو پورا کیاجاسکے ۔

ای سی سی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین کی اعشاریہ پانچ ملی لیٹر کی خوراک کی فی بوتل قیمت آٹھ سو اکانوے روپے پینسٹھ پیسے سے بڑھا کر ایک ہزار نوسواسی روپے کرنے کی منظوری دی ۔

فورم نے انسداد منشیات فورس کے ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس کی شرح میں اضافے کی بھی اجازت دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll