جی این این سوشل

دنیا

جرمنی میں روسی سفارتی اہلکار سفارت خانے کے باہر مردہ پائے گئے

برلن : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  روسی سفارتی اہلکار جو گزشتہ ماہ برلن میں ملکی سفارت خانے کے قریب مردہ پائے گئے تھے  وہ خفیہ انٹیلی جنس ایجنٹ تھا،

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جرمنی میں روسی سفارتی اہلکار سفارت خانے کے باہر مردہ پائے گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیوز میگزین  ڈیر اسپیگل کے مطابق اس شخص کی لاش 19 اکتوبر کو برلن کے احاطے کی حفاظت پر مامور پولیس کو فرش پر ملی۔انہوں نے کہا کہ  یہ شخص بظاہر اوپری منزل سے گرا تھا، لیکن یہ واضح نہیں کہ کیسے۔

جرمنی کی وزارت خارجہ نے صحافیوں کو سفارت کار کی موت کی تصدیق کی لیکن مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔برلن میں پولیس نے اس موت پر عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ڈیر اسپیگل نے کہا کہ سفارت خانے نے اسے ایک "افسوسناک حادثہ" قرار دیا ہے جس پر وہ "اخلاقی وجوہات کی بناء پر" کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔

سرکاری طور پر اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے لیکن رپورٹس کے مطابق اس کی عمر 35 سال تھی اور وہ روسی سفارت خانے کے سیکنڈ سیکرٹری کے طور پر درج تھے۔

تفتیشی ویب سائٹ بیلنگ کیٹ نے کہا کہ اس نے اوپن سورس ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ یہ شخص روس کی ایف ایس بی انٹیلی جنس ایجنسی کی سیکنڈ سروس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا بیٹا تھا۔

سیکنڈ سروس کے اہلکاروں کو 2020 میں روسی اپوزیشن شخصیت الیکسی ناوالنی کو زہر دینے سے بھی جوڑا گیا ہے۔

ڈیر اسپیگل کے مطابق، روسی سفارت خانے نے گزشتہ ماہ سفارتی اہلکار  کی موت کے بعد پوسٹ مارٹم کے معائنے پر اتفاق نہیں کیا تھا اور اب اس کی لاش روس کو واپس کر دی گئی ہے۔

پاکستان

ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح کردیا

افتتاحی تقریب میں وزارت صحت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، ایچ ای سی کے سینئر حکام، بحریہ یونیورسٹی کے سابق ریکٹرز، سول اور ملٹری حکام، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح کردیا

چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اسلام آباد اعلیٰ معیار کی طبی تعلیم فراہم کرنے  کیلئے ایک مثالی ادارہ ثابت ہو گا۔

اس موقع پر ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق نے مہمان خصوصی کا کیمپس کی تعمیر میں پاک بحریہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت کا شکریہ ادا کیا۔

نیول چیف نے مختلف شعبوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے میں بحریہ یونیورسٹی کی خدمات اور کامیابیوں کو سراہا، نیول چیف نے کیمپس میں موجود مختلف سہولیات کا بھی دورہ کیا اور جدید ترین انفراسٹرکچر کی تعریف کی۔

افتتاحی تقریب میں وزارت صحت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، ایچ ای سی کے سینئر حکام، بحریہ یونیورسٹی کے سابق ریکٹرز، سول اور ملٹری حکام، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔   

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت سینکڑوں روپے کمی

 عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2642 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت سینکڑوں روپے کمی

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔


 سونا 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ہوئی، 10 گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے کا ہوگیا۔


 عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2642 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ہے۔  

خیال رہے کہ گزشتہ روز  سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا تھا،600روپےکے اضافے سے فی تولہ سونا2لاکھ 75ہز ا ر 500 روپے پرپہنچ گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ

مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 73 پیسے پر بند ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ

پاکستانی روپے کے مقابلے انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 73 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کمی کے بعد 279 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll