جی این این سوشل

پاکستان

مہنگائی میں اضافہ  ، مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کاہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہنگامی اجلاس آج  طلب کرلیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مہنگائی میں اضافہ  ، مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کاہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ڈی ایم کااجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت  آج دوپہر ساڑھے3 بجےہوگا۔  پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی قیادت ویڈیولنک کےذریعے شرکت کرے گی ۔

اعلامیے کے مطابق  اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، شہبازشریف اورمریم نواز بھی شرکت کریں گے،  محمودخان اچکزئی، سرداراخترمینگل اورآفتاب شیر پاؤ ، شاہدخاقان عباسی ،مولانااویس نورانی سمیت پی ڈی ایم کے دیگر قائدین شرکت کریں گے۔ 

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پارلیمنٹ کے ہونیوالے مشترکہ اجلاس سےمتعلق حکمت عملی پر غور ہوگا جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،مہنگائی کیخلاف احتجاجی حکمت عملی پر غور کیاجائیگا۔ 

پی ڈی ایم کیا ہے؟

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ، 20 ستمبر کو اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد تشکیل پانے والا 11 سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے ۔ مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم کے پہلے صدر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف سینئر نائب صدر ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی اس کے سیکریٹری جنرل ہیں۔

اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے اس اتحاد میں بڑی اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں جلسوں کا باقاعدہ آغاز 16 اکتوبر2020 کو پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے ہوا تھا، جس کے بعد 18 اکتوبر کو کراچی میں پی ڈی ایم نے اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔

پاکستان

سابق صدرِ عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کے لیے منظور

ڈینٹل کلینک کو سیل کرنا غیر قانونی اور انتقامی کارروائی ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق صدرِ عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کے لیے منظور

سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدرِ پاکستان عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو سیل کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کے لیے منظور کرلی۔

سابق صدر پاکستان عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو سیل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی، جہاں درخواستگزاروں سابق خاتون اول ثمینہ علوی اور اواب علوی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے موقف اختیار کیا کہ ڈینٹل کلینک کو سیل کرنا غیر قانونی اور انتقامی کارروائی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈینٹل کلینک کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔

اس موقع پر اواب علوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پہلے 4 بجے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کلینک سیل کرنے کی کوشش کی تھی۔ انہیں کچھ نہیں ملا تو ڈیڑھ دو گھنٹے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی والے آگئے اور انہوں نے بغیر سوچے سمجھے سیل لگادی۔ ایک ادارے کو کچھ نہیں ملا تو دوسرے کو پکڑا، اسے کچھ نہیں ملا تو تیسرے چوتھے کو پکڑ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا تھا، اگر کوئی نوٹس ملتا تو ہم جواب دیتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈی چوک ہماری منزل ہے، ہر صورت وہاں پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور

جب تک بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں ہوگا ہم آگے جاتے جائیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی چوک ہماری منزل ہے، ہر صورت وہاں پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا ہے کہ ڈی چوک ہماری منزل ہے، ہم آج ہر صورت وہاں پہنچیں گے جبکہ پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی 2 مقدمات میں 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی

احتجاج کے لیے نکلتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں ہوگا ہم آگے جاتے جائیں گے، ہم واپس نہیں آئیں گے، سب کو کہتا ہوں ڈی چوک پہنچیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئین کے تحفظ کے لئے کوشش کرتے رہیں گے، حقیقی آزادی کے لئے سب نے نکلنا ہے، آئین کی بحالی اور حقیقی آزادی کے لئے کوشش جاری رکھیں گے۔ 

اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی 2 مقدمات میں 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی، 

گنڈا پور نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر راہداری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کیے گئے ہیں، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے، درخواست گزار کو راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو سکے۔

بعدازاں عدالت نے وزیراعلی خیبرپختوںخوا علی امین گنڈاپور کو 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی اور درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلیے بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے

جے شنکر کا شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے دورہ شیڈول کیا گیا ہے، بھارتی دفتر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلیے بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے

پاکستان میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

بھارتی دفتر خارجہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ جے شنکر کا شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے دورہ شیڈول کیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے اعلان پر سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہمیں جے شنکر کے دورے کو مثبت لینا چاہیے کیونکہ ایس سی او سمٹ کی اپنی اہمیت ہے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر تک پاکستان میں شیڈول ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll