جی این این سوشل

علاقائی

گریٹر اقبال پارک کیس: ٹک ٹاکر عائشہ نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کروادیا

لاہور : متاثرہ خاتون عائشہ نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کروادیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گریٹر اقبال پارک کیس: ٹک ٹاکر عائشہ نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کروادیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون عائشہ نے  فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی  (ایف آئی اے)  کو بیان ریکارڈ کروادیا ہے۔عائشہ اکرم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ریمبو نے منگیتر کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو پر بلیک میل کیا، ریمبو نے خان بابا کے ساتھ مل کر بلیک میل کیا۔

عائشہ اکرم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خان بابا واہ کینٹ ٹیکسلہ کا رہائشی اور انایہ کے نام سے سوشل میڈیا پر پلیٹ فارم بنا رکھا ہے۔ ملزم ریمبو  10 لاکھ روپے بلیک میل کرکے لے چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق عائشہ ایف آئی اے بلیک میلنگ سے متعلق کوئی ثبوت فراہم نہ کرسکی،  10 لاکھ سے متعلق بھی کوئی ثبوت تاحال نہیں دیا گیا۔

خیال رہے کہ  عائشہ کی جانب سے 1 ماہ قبل ریمبو کے خلاف درخواست دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ لاہور میں مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بنانے کا واقعہ 14 اگست کے روز پیش آیا تھا۔یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے ہوئی دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔سینکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے ۔

پاکستان

 وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

  وزیراعظم نے کہا کہ شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، شہید کے اہل خانہ کا مکمل طور پر خیال رکھا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

 وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی،وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو اسلام آباد کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔


  وزیراعظم کی اسلام آباد کی امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ، اسلام آباد انتظامیہ ، اسلام آباد پولیس کی ستائش ، اسلام آباد پر دھاوے کو ناکام بنانے پر اسلام آباد پولیس نے شاندار کردار ادا کیا۔

  وزیراعظم نے کہا کہ شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، شہید کے اہل خانہ کا مکمل طور پر خیال رکھا جائے، اسلام آباد کی شہریوں کی جان و مال کے حفاظت کو یقینی بنایا گیا ، صورتحال تیزی سے معمول کی طرف لوٹ رہی ہے، معیشت کی ترقی اور مملکت خداداد کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔


وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھاکہ پاک فوج، پنجاب پولیس اور رینجرز کے دستوں نے بھی اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا ،کانسٹیبل حمید شاہ نے عوام کے جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائیں،قوم یہ قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی کے بہترین اور اعلیٰ معیار کے انتظامات کیے جا رہے ہیں جس پر پوری توجہ ہے ،اہم شاہراہیں ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہیں، صورتحال تیزی سے معمول پر آ رہی ہے ، سری لنکا میں قید 56 پاکستانی قیدی آج وطن واپس پہنچیں گے ،عبد العلیم خان سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے تمام اخراجات برداشت کریں گے۔ 


 وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی، دنیا پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی معترف ہے، سیاسی مخالف پاکستان کی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں، پاکستان کی معیشت کے حوالے سے کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے، آنے والے دنوں میں پاکستان میں ہونے والی بین الاقوامی تقاریب معمول کے مطابق ہوں گی ۔



پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی جبکہ دنیا پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی معترف ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے ، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے پر اہم بیان دیا ہے کہ کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں دارالحکومت کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی کہ اہم شاہراہیں ٹریفک کیلیے کھول دی گئی ہیں جبکہ صورتحال تیزی سے معمول پر آ رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل عبدالحمید شاہ نے عوام کے جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائیں، ان کی قربانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وزیر اعظم نے وزیر داخلہ، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی ستائش کی اور کہا کہ اسلام آباد پر دھاوے کو ناکام بنانے میں اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس، رینجرز کے دستوں اور فورسز نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال کے حفاظت کو یقینی بنایا گیا، صورتحال تیزی سے معمول کی طرف لوٹ رہی ہے، معیشت کی ترقی اور مملکت خداداد کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ شہباز شریف نے محسن نقوی کو ہدایت کی کہ ان کے اہل خانہ کا مکمل طور پر خیال رکھا جائے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی جبکہ دنیا پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی معترف ہے، سیاسی مخالف پاکستان کی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی بین الاقوامی تقاریب معمول کے مطابق ہوں گی جس کیلیے سکیورٹی کے بہترین اور اعلیٰ معیار کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین کی بہنوں کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

عمران خان کی دونوں بہنوں کو ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین کی بہنوں  کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان کی بہنوں کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 105 ورکرز کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔

علیمہ خان، عظمیٰ خان، اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کو ڈیوٹی جج اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ دیگر 9 خواتین ورکرز کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور عدنان سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا جبکہ 9 خواتین ورکرز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll