جی این این سوشل

پاکستان

کورونا لاک ڈاؤن نے دنیا بھر میں اشیاء کی قیمتوں پر منفی اثرات مرتب کئے:وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  کا کہنا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن نے دنیا بھر کے ملکوں میں اشیاء کی قیمتوں پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا لاک ڈاؤن نے دنیا بھر میں اشیاء کی قیمتوں پر منفی اثرات مرتب کئے:وزیراعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی و یب سائٹ ٹوئٹرپر  ایک ٹویٹ میں کہا کہ   کوروناء کی بندشوں کےباعث جہاں عالمی سطح پراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافےنے دنیاکےبیشتر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیکر بری طرح متاثرکیا وہاں پاکستان ماشاءاللہ (اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے) اس چیلنج سےنسبتاً بہتر طور پر نبرد آزما ہوا۔

پاکستان

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی

وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی عائد کردی جبکہ وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اتوار کو جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایم ملک دشمن بیانیے اور انارکی پھیلانے میں ملوث ہے، پی ٹی ایم ملک میں امن و سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔

وزرات داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی کا نوٹیفکیشن باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے جس کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین سمیت  پارٹی قیادت اور کارکنان کے خلاف تھانہ ٹیکسلامیں مقدمہ درج

مقدمےمیں دہشتگردی، اقدام قتل،اغوا، ڈکیتی،کارسرکارمیں مداخلت،پولیس اہلکاروں پرحملے کی دفعات شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین سمیت  پارٹی  قیادت اور کارکنان کے خلاف تھانہ ٹیکسلامیں مقدمہ درج

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت  پارٹی کی مقامی قیادت اور کارکنان کے خلاف تھانہ ٹیکسلامیں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمےمیں دہشتگردی، اقدام قتل،اغوا، ڈکیتی،کارسرکارمیں مداخلت،پولیس اہلکاروں پرحملے کی دفعات شامل ہیں۔

مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت 14 رہنما اور 105 کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما جاویدکوثر، راجہ بشارت،شہریار ریاض،راشدحفیظ، ناصر محفوظ، چوہدری امیر افضل و دیگر بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ  ملزمان نے پولیس کی سرکاری گاڑیوں پر حملہ کیا اور  اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان نے پولیس اہلکاروں پرڈنڈوں پتھروں اور پیٹرول بموں سے حملہ کیا۔

مقدمے کے مطابق ملزمان کےحملے سے پولیس اہلکار محمد افضل، سمن راجیش، محمد ریاض اور محمد رمضان شدید زخمی ہوئے، کارکنان نے بانی پی ٹی آئی کے احکامات پرسرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، ریاست مخالف نعرے لگائے، عمران خان کوعدالتی احکامات پر جیل مینول سے ہٹ کرسہولیات، روابط اور ملاقاتوں کی اجازت دی گئی۔

ایف آئی آر  میں کہا گیا ہے کہ ملاقاتوں کے دوران بانی پی ٹی آئی کارکنان اور قیادت کو تشدد کے لیے اکساتے رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں 10ہزار لوگ لاپتہ ہیں ،20 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، حماس رہنما

حماس کے رہنما خالد قدومی نے کہا کہ ہم پربارودی مواد گرایا گیا ہے،50ہزار سے زائد شہید ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں 10ہزار لوگ لاپتہ ہیں ،20 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، حماس رہنما

حماس کے رہنما خالد قدومی کا ملین مارچ سے آڈیو خطاب میں کہنا تھا کہ ایک سال سے اسرائیلی درندوں سے جنگ کا شکار ہیں ۔

خالد قدومی نے کہا کہ10ہزار لوگ لاپتہ ہیں ،20 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں،اسرائیل نے لبنان کو بھی شامل کرنے کی کوشش کی ہے،مومنین نے آزادی کا پرچم اٹھایا ہے،حماس نے طوفان کا نظریہ متعارف کرایا ہے۔

حماس کے رہنما خالد قدومی نے کہا کہ ہم پربارودی مواد گرایا گیا ہے،50ہزار سے زائد شہید ہوچکے ہیں۔

خالد قدومی کا مزید کہنا تھا کہ یہ اللہ والے لوگ ہیں ، اسرائیل کے کل ایک فوجی گروپ کو جہنم واصل کیا، اسرائیل کی آرمی کو ہرانا ممکن ہے،اسرائیل کے جرائم اب پوری دنیا میں عیاں ہوچکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll