دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاجبکہ پاکستانی ٹیم نے مسلسل پانچویں میچ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی ۔
پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے۔
بابر اعظم نے 63 اور شعیب ملک نے برق رفتار 54 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی پہلی وکٹ چھٹے اوور میں گر گئی جب محمد رضوان 15 رنز بنا کر حمزہ طاہر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
محمد رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد آنے والے کھلاڑی فخر زمان 13 بالز پر 8 رنز بنا کر کریس گریوز کی بال پر آٹ ہوگئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 112 رنز پر گر گئی اور محمد حفیظ 31 رنز بنا کر سفیان شریف کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 142 رنز پر گر گئی اور بابر اعظم 47 بالز پر 66 رنز بنا کر کریس گریوز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ
- 6 hours ago

خیبرپختونخوا حکومت میں ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں کے دوران کریش ،3 افرادجاں بحق
- an hour ago

لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے بچی سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 16 minutes ago

پاکستان اور مائیکرونیشیا کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات کا آغاز
- 3 hours ago

متحدہ عرب امارت کے شہر عجمان میں الیکٹرک اسکوٹرچلانے پر پابندی
- 2 hours ago

14 اگست پر دھرنے کی سازش کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت منظور
- 2 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ
- 3 hours ago

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں نے تباہی مچا دی، 78 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
- 4 hours ago

خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 157 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتہ
- 22 minutes ago

سینیٹ اجلاس: یومِ آزادی اشتہار میں قائداعظم کی تصویر غائب ہونے پر اپوزیشن کا شدید احتجاج
- 9 minutes ago

آئی ایم ایف کی پاکستان کے اونر شپ نظام کے موثر نفاذ میں بڑے نقائص کی نشاندہی
- 4 hours ago

9 مئی کیس،عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج
- 6 hours ago