جی این این سوشل

کھیل

محمد رضوان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور:پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمدرضوان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا،انہوں نے ایک سال میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور کرنے کا اعزازحاصل کرلیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محمد رضوان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

 

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کے دائیں ہاتھ کے بیٹر محمد رضوان ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پلیئر بن گئے، ان سے قبل کرس گیل نے 2015 میں مجموعی طور پر 1665 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے تھے۔

آج محمد رضوان نے اسکاٹ لینڈ کیخلاف اننگز میں پانچواں رن بناکر گیل کا ریکارڈ توڑا۔

اسکاٹ لینڈ کے کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی اوپنر محمد رضوان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاجبکہ پاکستانی ٹیم نے مسلسل پانچویں میچ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی ۔

پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر  189رنز بنائے۔

بابر اعظم نے 63 اور شعیب ملک نے برق رفتار 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

محمد رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد آنے والے کھلاڑی فخر زمان 13 بالز پر 8 رنز بنا کر کریس گریوز کی بال پر آٹ ہوگئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 112 رنز پر گر گئی اور محمد حفیظ 31 رنز بنا کر سفیان شریف کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 142 رنز پر گر گئی اور بابر اعظم 47 بالز پر 66 رنز بنا کر کریس گریوز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

 

 

تجارت

پی آئی اے کا بین الاقوامی کرایوں میں کمی کا اعلان 

کینیڈا جانے والے مسافر 15 اکتوبر سے پہلے پی آئی اے کی آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے کا بین الاقوامی کرایوں میں کمی کا اعلان 

 

کراچی : پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے پاکستان نے ٹورنٹو کینیڈا کی پروازون کیلئے ٹکٹ کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کردیا ۔ 

کینیڈا جانے والے مسافر 15 اکتوبر سے پہلے پی آئی اے کی آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ 

کرایوں میں کمی کا مقصد  پاکستان سے کینیڈا جانےوالےمسافروں کو ریلیف فراہم کرنا اور دو ملکوں کے درمیان مسافروں کی تعداد میں اضافہ کرنا مقصود ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کراچی : دھماکے کیلئے 70 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا ، بی ڈی رپورٹ

بی ڈی رپورٹ کے مطابق اکھٹے کیے گئے تمام شواہد متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی : دھماکے کیلئے 70 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا ، بی ڈی رپورٹ


کراچی: بی ڈی رپورٹ کے مطابق دھماکے کیلئے 70 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا۔ 

بی ڈی رپورٹ کے مطابق دھماکا گاڑی میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا، دھماکے کے  لیے 70 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا۔

بی ڈی رپورٹ کے مطابق اکھٹے کیے گئے تمام شواہد متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکے کی زد میں آنے والی 15 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 17 فراد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی ائیر پورٹ کے قریب چینی شہریوں کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس میں دو چینی باشندوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان، علی امین گنڈاپور، علیمہ خان اور عظمیٰ خان دہشت گردی کے 4 مقدمات میں نامزد

بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کی طرز پر مقدمات درج کیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان، علی امین گنڈاپور، علیمہ خان اور عظمیٰ خان  دہشت گردی کے 4 مقدمات میں نامزد

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو دہشت گردی کے 4 مقدمات میں نامزد کردیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر عمران خان، علیمہ خان، عظمیٰ خان اور علی امین گنڈا پور کو دفعہ 109 میں نامزد کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کی طرز پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مقدمے کے متن میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں غیر معمولی سہولیات اور ملاقاتوں کی اجازت ریاست مخالف تشدد کی وجہ قرار دی گئی ہے، پولیس ریکارڈ میں احتجاج پر درج ہونے والے 20 مقدمات کو ہائی پروفائل قرار دیا گیا ہے۔

دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں شیخ امتیاز، حماد اظہر، سلمان اکرم راجہ، علی امتیاز وڑائچ، رانا شہباز احمد اور شبیر گجر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق 3 تا 6 اکتوبر پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف 23 مقدمات درج ہوئے، مقدمات میں پولیس مقابلوں، کارسرکار میں مداخلت اور ڈکیتی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، 6 اکتوبر کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں 129 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll