دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو72 رنزسے شکست دے دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاجبکہ پاکستانی ٹیم نے مسلسل پانچویں میچ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی ۔
پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے۔
بابر اعظم نے 63 اور شعیب ملک نے برق رفتار 54 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی پہلی وکٹ چھٹے اوور میں گر گئی جب محمد رضوان 15 رنز بنا کر حمزہ طاہر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
محمد رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد آنے والے کھلاڑی فخر زمان 13 بالز پر 8 رنز بنا کر کریس گریوز کی بال پر آٹ ہوگئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 112 رنز پر گر گئی اور محمد حفیظ 31 رنز بنا کر سفیان شریف کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 142 رنز پر گر گئی اور بابر اعظم 47 بالز پر 66 رنز بنا کر کریس گریوز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقرر اورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بناسکی ہے۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے رچی بیرنگٹن57 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی اسکاٹش بلے باز پاکستانی باؤلرز کا مقابلہ نہ کرسکا۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں ، ان کے علاوہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
بہترین بلے بازی پر شعیب ملک کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 15 منٹ قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 20 گھنٹے قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 18 منٹ قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل










