کوآرڈینیٹر گریوز اینڈ پولنگ اسٹیشن دوپندر سنگھ نے کہا کہ ریفرنڈم میں سکھوں کی بڑی تعداد میں شرکت سے بھارت پریشان ہے۔


لندن : بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن خالصتان کے قیام کے لیے لندن میں 2 مختلف مقامات پر ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کا انعقاد ہوا۔
خالصتان کے قیام کے لیے ووٹنگ کے دوسرے مرحلے کا اہتمام لندن کے 2 مختلف مقامات پرکیا گیا جس میں 10 ہزار سے زائد برطانوی سکھوں نے حصہ لیا ، اس دوران ساؤتھ آل اور گریوز اینڈ کے گوردواروں میں ووٹ ڈالنے کے لیے صبح سے ہی ووٹروں کی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔
اس موقع پر کوآرڈینیٹر ریفرنڈم پرم جیت سنگھ پما کا کہنا تھا کہ پی آر سی کی رہنمائی میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ کوئی شخص ایک سے زائد بار ووٹ نہ ڈالے جبکہ ووٹنگ کے لیے دیکھا جانے والا جوش و خروش اس بات کا ثبوت ہے کہ سکھ بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔
کوآرڈینیٹر گریوز اینڈ پولنگ اسٹیشن دوپندر سنگھ نے کہا کہ ریفرنڈم میں سکھوں کی بڑی تعداد میں شرکت سے بھارت پریشان ہے۔
دوسری جانب بھارتی حکام خالصتان ریفرنڈم سے خوفزدہ ہیں جس کے پیش نظر بھارتی حکام سکھوں کو ریفرنڈم میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے این آر آئی کارڈ اور ویزے منسوخ کرنے کی دھمکیاں دےرہی ہے۔
خیال رہے کہ ریفرنڈم کا اہتمام خالصتان کی حامی سکھوں کی معروف پارٹی سکھ فار جسٹس کی جانب سے کیا گیا ہے جو یورپ، نارتھ امریکا، آسٹریلیا اور بھارتی پنجاب میں بھی ریفرنڈم کرانا چاہتی ہے، جبکہ ریفرنڈم کا آغاز 31 اکتوبر کو کوئین الزبتھ ٹو سینٹر سے ہوا تھا، جس میں 30 ہزار سے زائد سکھوں نے حصہ لیا تھا۔
اس سے قبل کینیڈا میں سکھ فار جسٹس بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن سے متعلق مقدمے کے پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کرچکی ہے کینیڈا کی عدالت کے فیصلے میں پاکستان پر سکھوں کی ریفرنڈم کیمپین کی پشت پناہی کا الزام غلط ثابت ہوا تھا۔
یاد رہے کہ اندرا گاندھی کو آپریشن بلیو اسٹار کا حکم دینے پر ان کے سکھ باڈی گارڈز نے 31 اکتوبر کو ہلاک کردیا تھا اس قتل کے بعد بھارت میں ہزاروں سکھوں کو چن چن کر قتل کیا گیا جبکہ پولیس اہلکار ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو روکنے کے بجائے تماشہ دیکھتے تھے یہی نہیں بعض واقعات میں پولیس اہلکاروں نے ووٹر لسٹیں بھی حملہ آوروں کو فراہم کیں تاہم اس کے پیش نظر آج سکھ 31 اکتوبر کی مناسبت سے آزادی کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- an hour ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 3 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- an hour ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 4 hours ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 21 hours ago






