لاہور :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا سرکاری ٹی وی کی جانب سے ہرجانے کے نوٹس پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ہرجانے کے نوٹس کا جواب دینے کیلئے لیگل ٹیم کی خدمات لے لی ہیں ۔ شعیب اختر کی اپنی لیگل ٹیم کو نوٹس کا جواب تیار کرنے کی ہدایت کردی ، وکیل شعیب اختر سلمان نیازی کاکہنا ہے کہ لیگل نوٹس کا جائزہ لیا جارہا ہے جلد جواب دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی قومی کرکٹر شعیب اختر نے ایک بیان میں کہا کہ سرکاری ٹی وی کا نوٹس دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اپنی عزت اور ساکھ کی حفاظت کرنے میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد، اب انہوں نے مجھے ریکوری نوٹس بھیجا ہے ۔ سابق فاسٹ بولر نےکہا کہ " میں ایک فائٹر ہوں اور ہار نہیں مانوں گا، میرے وکیل، اس مسئلے کو قانون کے مطابق آگے بڑھائیں گے۔
Utterly Disappointed. After miserably failing to safeguard my respect & repute while i was working for PTV, they have now sent me a Recovery Notice. I am a fighter & will not give up & fight this legal battle. My lawyer @SalmanKNiazi1 will take this forward according to law.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 7, 2021
واضح رہے کہ شعیب اختر کو سرکاری ٹیلی ویژن نے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا ہے، شعیب اختر کو مجموعی طور پر 10 کروڑ 30 لاکھ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا گیا ہے۔
نوٹس کے متن کے مطابق شعیب اختر نے بتائے بغیر دبئی جا کر بھارتی کرکٹر کے ساتھ شو کیا، جس سے سرکاری ٹی وی کو نقصان ہوا۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران شعیب اختر پی ٹی وی پر تبصرے کے لیے غیر حاضر بھی رہے۔
نوٹس کے ذریعے سرکاری ٹی وی نے شعیب اختر سے مطالبہ کیا کہ نوٹس پیریڈ کے بغیر استعفیٰ دینے پر 3 ماہ کی تنخواہ کے مساوی 33 لاکھ روپے ادا کیے جائیں ۔ نوٹس میں کہا گیا کہ شعیب اختر کی وجہ سے پی ٹی وی کو جو نقصان ہوا، اُس پر وہ 100 ملین روپے ادا کریں ۔
خیال رہے کہ 26 اکتوبر کو سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔شعیب اختر نے معاملےکو رفع دفع کرنےکی کوشش کی لیکن جب بات نہ بنی تو شعیب اختر نہ صرف شو چھوڑ کر چلے گئے بلکہ انہوں نے پی ٹی وی سے استعفی بھی دے دیا ۔
لائیو شو میں میزبان کی بدتمیزی ، شعیب اختر کا سخت ردعمل
دوسری جانب ڈاکٹر نعمان نیاز نے ایک یوٹیوب شو میں شعیب اختر سے اپنے رویے کی معافی مانگی تھی ۔
لائیوشو میں تلخ کلامی ، نعمان نیاز نے شعیب اختر سے معافی مانگ لی

امریکا نے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف اور نئی تجارتی پابندیاں عائد کر دیں
- 11 گھنٹے قبل

بھارت نے روسی تیل کی خریداری بند نہ کی تو اس پر مزید تجارتی پابندیاں اور ٹیرف نافذ کیا جائے گا، امریکی صدر
- ایک گھنٹہ قبل

"معافی مانگیں تو معافی ممکن ہے ، عمران خان کو مشروط ریلیف کی پیشکش
- 11 گھنٹے قبل

صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی مستونگ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت
- 35 منٹ قبل

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 43 منٹ قبل

اطالوی پارلیمنٹ میں فلسطینی پرچم کے رنگوں والے لباس پہن کر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار
- 39 منٹ قبل

مستونگ،سکیورٹی فورسز پرحملے میں میجر سمیت 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

آئرلینڈ ویمنز کی پاکستان پر 11 رنز سے فتح
- 11 گھنٹے قبل

گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ، وزیر دفاع سمیت 9 افراد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی، ضلعی انتظامیہ متحرک
- 11 گھنٹے قبل

بلوچستان کے مختلف شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
- 11 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پولیس انتظار کرتی رہی مگر کوئی احتجاجی نہیں آیا ، وزیر اعلی ٰ پنجاب
- 11 گھنٹے قبل