واشنگٹن : ریاست ہائے متحدہ امریکا نے 20 ماہ بعد اپنی سرحدیں ویکسینیشن کرانے والے غیر ملکی مسافروں کیلئے کھول دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ نے آٹھ نومبر سے پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا تھا ۔ جس کے بعد آج سے کینیڈا اور میکسیکو سے آنے والے افراد زمینی راستے سے امریکا میں داخل ہوسکیں گے ۔ نئے قوانین کے تحت غیر ملکی مسافروں کو پرواز سے قبل ویکسی نیشن کا ثبوت پیش کرنا ہوگا ، سفر سے تین دن پہلے کورونا ٹیسٹ کا منفی نتیجہ حاصل کرنا ہو گا ۔ علاوہ ازیں رابطے کی معلومات متعلقہ حکام کو دینا ہوں گی ، ایسے غیرملکی مسافروں کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔
کوروناوائرس : امریکا کا عالمی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ فائزر، موڈرنا، جانسن اینڈ جانسن اور ایسٹرازینکا قابل قبول ویکسینز میں شامل ہیں، اس کے علاوہ دیگر ویکسینز لگوانے والوں کو ملکی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ امریکی سرحدیں ابتدائی طور پر 20 ماہ قبل 2020 ءکے آغاز میں چین سے آنے والے مسافروں کے لیے بند کر دی گئی تھیں جس کے بعد ان پابندیوں کو دیگر ممالک تک بڑھا دیا گیا ۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وبا کے پیش نظر 20 مارچ 2020ء سے سفری پابندیاں لگائی تھی۔ ان سفری پابندیوں پر سب سے زیادہ اعتراض یورپ اور امریکہ کے پڑوسی کینیڈا اور میکسیکو کی جانب سے ہو رہا تھا۔

پاکستان اور کرغزستان کا کرپٹو اور بلاک چین کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 15 گھنٹے قبل

علیمہ خان کا مشعال یوسفزئی کے سینیٹر منتخب ہونے پر اعتراض: فیصلہ میرٹ کے خلاف ہے
- 15 گھنٹے قبل

عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ
- 15 گھنٹے قبل

کل جماعتی حریت کانفرنس کی 5 اگست کو مکمل ہڑتال کی کال، بھارتی اقدامات مسترد
- 10 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، امداد کے منتظر 13 افراد سمیت 36 فلسطینی شہید
- 10 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل: پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 196 رنز کا ہدف دے دیا
- 10 گھنٹے قبل
چیک با ؤنس کیس میں سلیمان شہباز کو ریلیف ، مقدمہ معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
- 13 گھنٹے قبل

چینی بحران: حکومتی قیمت نظرانداز، ملک بھر میں چینی 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی
- 10 گھنٹے قبل

توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب گواہ کا بیان قلم بند
- 14 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: دبئی اور ابوظبی میزبانی کریں گے، پاک-بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
- 10 گھنٹے قبل

ایرانی صدر وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
- 14 گھنٹے قبل

پاک بھارت 7 مئی کی فضائی جھڑپ:پاک فضائیہ کی کارروائی کی تفصیلات جاری
- 15 گھنٹے قبل