واشنگٹن : امریکا نے کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف ممالک کیلئے لگائی گئی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
خبررساں اداروں کے مطابق امریکہ نے مکمل ویکسین شدہ تمام مسافروں کے لیے کورونا وائرس کے باعث عائد سفری پابندیوں کو ختم کردیا ہے ، جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے نئی ہدایات جاری کردی گئیں ۔ امریکی شہریوں کے علاوہ غیرملکی شہری بھی اب امریکا کا سفر کرسکیں گے ۔
غیرملکی اور غیر ویکسینیشن شدہ افراد بعض صورتوں میں امریکا داخل نہیں ہوسکیں گے، ویکسین شدہ افراد کو 3 دن پہلے اور غیرویکسین شدہ کو ایک دن پہلے کووڈ ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا۔
نئی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ فائزر، موڈرنا، جانسن اینڈ جانسن اور ایسٹرازینکا قابل قبول ویکسینز میں شامل ہیں، اس کے علاوہ دیگر ویکسینز لگوانے والوں کو ملکی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
حکام کی جانب سے بین الاقوامی مسافروں پر سے پابندی ہٹانے کے بعد 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو امریکہ کے سفر کے لیے ویکسینیشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔ لیکن بائیڈن انتظامیہ قوانین کے مطابق انہیں فلائٹ سے پہلے کورونا وائرس کے منفی ٹیسٹ کا ثبوت دکھانا ہوگا۔
خیال رہے کہ امریکہ کی جانب سے 33 ممالک کے مسافروں پر سے سفری پابندی ہٹانے میں کچھ وقت ہی باقی ہے ۔ امریکہ نے 8 نومبر سے ویکسین شدہ افراد پر سے تمام سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ۔ گزشتہ سال سے سفری پابندی کے شکار ملکوں سے غیر امریکی شہریوں کو ملک میں آنے کی اجازت ہوگی ۔
امریکہ اپنی کورونا وائرس سفری پابندیوں میں نرمی کے ساتھ ، برطانیہ ، یورپی یونین اور دیگر ممالک کے مسافر کو آنے کی اجازت دےگا۔
امریکہ نے سفری پابندیاں ابتدائی طور پر 2020 کے اوائل میں چین سے آنے والے مسافروں پر عائد کی گئی تھیں، بعد ازاں یہ پابندیاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ دوسرے ممالک تک بھی بڑھا دی گئیں تھیں ۔
اس وقت بیشتر غیر امریکی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے جو گزشتہ 14 دنوں میں برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک ، چین ، بھارت، جنوبی افریقہ ، ایران اور برازیل میں رہائش پذیر ہیں ۔
کرک میں شہید 3 جوان آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک
- 3 hours ago
پی ٹی اے نے وی پی این کو نیٹ میں سستی کی وجہ قرار دے دیا
- 4 hours ago
کراچی سے سکھر موٹروے رواں سال 2025میں تعمیر کے آغاز کا فیصلہ
- 23 minutes ago
یونیورسٹیوں پر مشتمل پریمیئر لیگ گروپ قائم کرنے کی تجویز
- 18 minutes ago
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم زیاد ہ تر سرداورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا
- 4 hours ago
آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ اور ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی، بابراعظم کی ترقی
- 6 hours ago
چینی صوبہ چنگھائی میں 5.5 شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف ہراس
- 5 hours ago
اسلام آباد مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی کانفرنس ہو فی ، دفتر خارجہ
- an hour ago
سپیکر قومی اسمبلی کا مذاکرات کیلئے انکے کردار پر سوالات اٹھانے پر رد عمل
- 4 hours ago
برطانیہ مقیم پاکستانی دوطرفہ تعلقات میں پل کا کردارادا کررہے ہیں،خواجہ آصف
- 4 hours ago
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے حکومت پر کہیں سے کوئی دباؤ نہیں، رانا ثنااللہ
- 4 hours ago
لندن میں بس میں کمسن لڑکے کےبہیمانہ قتل سےلاقانونیت کی نئی مثال قائم ہو گئی
- 6 hours ago