جی این این سوشل

پاکستان

سندھ کی عوام نہیں ان کے حکمران خوش حال ہیں:اسد عمر

اسلام آباد:وفاقی وزیراسد عمرنے کہاہے کہ سندھ کی بات کرنے والوں کی جائیدادیں بیرون ملک ملتی ہیں، سندھ کی عوام نہیں ان کے حکمران خوش حال ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ کی عوام نہیں ان کے حکمران خوش حال ہیں:اسد عمر
سندھ کی عوام نہیں ان کے حکمران خوش حال ہیں:اسد عمر

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیراسد عمر کا کہنا تھا کہ 50سال سے پی پی پی سندھ میں حکومت کررہی ہے اور سندھ کےپاس جتنے قدرتی وسائل ہیں اتنےکسی صوبےکےپاس نہیں لیکن  سندھ میں آج بھی بڑی صنعتیں نہیں لگ رہی ہیں،سندھ کےنوجوانوں کو نوکری بھی پیسےدےکرملتی ہے، سندھ کی بات کرنے والوں کی جائیدادیں بیرون ملک ملتی ہیں، سندھ کی عوام نہیں ان کے حکمران خوش حال ہیں،بلاول بھٹو نے زندگی میں کوئی کام نہیں کیا،بلاول بھٹو معصوم ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں وسائل کےباوجودعوام خوشحال نہیں، پیپلزپارٹی سندھ کےمسائل حل کرنےمیں ناکام ہوچکی ہے،سندھ میں ظلم کےنظام کاخاتمہ قریب ہے،ٹنڈوالہ یارمیں فوڈپروسیسنگ زون بنایاجائےگا جبکہ وزیراعظم عمران خان جلدٹنڈوالہ یارکادورہ کریں گے۔

پاکستان

نئے چیف جسٹس کی تقرری ،پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی آج فیصلہ کرے گی

چیف جسٹس کی نامزدگی سے متعلق کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نئے چیف جسٹس کی تقرری ،پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی آج فیصلہ کرے گی

نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کےلئے ‏پارلیمنٹ کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل پا گئی جو نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا فیصلہ کرے گی۔ چیف جسٹس کی نامزدگی سے متعلق کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام، سنی اتحاد کونسل اور ایم کیو ایم کی طرف سے کمیٹی کے لیے نام بھیجے جانے کے بعد ‏12 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 175 اے کی شق (3B) کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ 

کمیٹی میں ممبران قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، محترمہ شائستہ پرویز ملک، راجا پرویز اشرف، سید نوید قمر، محترمہ رانا انصار، گوہر علی خان، صاحبزادہ محمد حامد رضا کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ سینیٹ سے فاروق حامد نائیک، اعظم نذیر تارڑ، سید علی ظفر اور کامران مرتضیٰ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے مکمل طور پر الگ رہنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے ہونے والے اہم ترین اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہےجس میں 26ویں آئینی ترمیم پر پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں رائے شماری کے دوران پارٹی پالیسی کی خلاف ووٹ دینے والے اراکین کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی عمل میں لانے کی منظوری بھی دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی نے چیف جسٹس کی نامزدگی کے حوالے سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لیے چیئرمین سینٹ کو خط ارسال کیا تھا جس میں چیف جسٹس کی نامزدگی کے لیے قائم کی جائے والی پارلیمانی کمیٹی کے لیے سینیٹرز کے نام مانگے جبکہ سیکریٹری قومی اسمبلی نے اسپیکر کی ہدایت پر قومی اسمبلی میں موجود جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو خطوط ارسال کیے تھے۔

سپیکر نے خط آئین کے آرٹیکل 175 کی شق 3 بی کے تحت لکھے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 175اے کی شق 3 بی کے تحت قائم ہونے والی خصوصی پارلیمانی کمیٹی تین سینئر ترین ججوں میں سے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ آف پاکستان کا انتخاب کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کا لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے فوری دو جہاز بھیجنے کا فیصلہ

امداد مستحقین تک پہنچے اور امداد ی سامان کی ترسیل کی رفتار مزید تیز کی جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کا لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے  فوری دو جہاز  بھیجنے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے دو جہاز فوری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وزیراعظم کی زیرِ صدارت  اجلاس میں غزہ اور لبنان بھیجی جانے والی امداد کے حوالے سے جائزہ لیا گیا جس کے بعد وزیراعظم نے لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے دو جہاز فوری بھیجنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں شہباز شریف نے  امداد کی ترسیل کے لیے فلسطین لبنان، اردن  اور مصر میں پاکستانی سفراء سے روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ امداد مستحقین تک پہنچے اور امداد ی سامان کی ترسیل کی رفتار مزید تیز کی جائے۔ 

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہوائی راستے کے علاوہ زمینی راستے سے بھی امدادی سامان روانہ کیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ریلیف فنڈ برائے غزہ و لبنان سے متعلق آگہی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ عوام عطیات جمع کروا کر فلسطینی اورلبنانی بہن بھائیوں کی امداد میں ساتھ دیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

بلوچستان :سی پیک کے تحت مکمل ہونےوالے منصوبوں سے لوگوں کو فائدہ پہنچنا شروع

گوادر ایک چھوٹے سے ماہی گیری شہر سے ایک بڑے اقتصادی مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان :سی پیک کے تحت مکمل ہونےوالے  منصوبوں سے لوگوں کو فائدہ پہنچنا شروع

 بلوچستان میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت بہت سے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں جن سے صوبے کے لوگوں کو فائدہ پہنچا شروع ہو گیا ہے۔

بلوچستان  کے مقامی لوگوں کے لیے سی پیک خاص طور پر تعمیرات، ٹرانسپورٹ وغیرہ میں روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔ سڑکوں، بندرگاہوں، اور توانائی کے پلانٹس سمیت بہت سے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں نے ہنر مند کے لیے ملازمتیں پیدا کی ہیں، اس سے بلوچستان کے لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے اور بیروزگاری میں کمی واقع ہوئی ہے۔

 بلوچستان کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں ترقی  نظر آرہی ہیں۔ نئی سڑکیں، ہائی ویز، اور ریلوے دراصل تجارت، نقل و حرکت، اور مقامی آبادی کے لیے خدمات تک رسائی کو بہتر بناتی ہیں۔

گوادر پورٹ سی پیک کا مرکز ہے۔ گوادرجو ایک چھوٹے سے ماہی گیری شہر سے ایک بڑے اقتصادی مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے۔

گوادر کی ترقی سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا جس سے روزگار میں اضافہ ہوگا، اور خطے کی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔ سی پیک (CPEC) منصوبوں کے تحت  پاور پلانٹس کے قیام اور انرجی گرڈ کو اپ گریڈ کرکے بلوچستان میں توانائی کی کمی کو پورا کیا ہے۔

ان منصوبوں کے ذریعے لائی گئی مجموعی اقتصادی ترقی، جیسے صنعتی زونز اور اقتصادی زونز، کا مقصد مقامی معیشت کو بہتر بنانا ہے۔

چھوٹے کاروباروں اور مقامی صنعتوں، خاص طور پر ماہی گیری، کان کنی، اور زراعت جیسے شعبوں میں، منڈیوں تک بہتر رسائی سے فائدہ اٹھایا گیا ہے۔

صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم میں جدید انفراسٹرکچر کے قیام سے بلوچستان میں صحت کی سہولیات، اسکولوں، اور دیگر سماجی خدمات میں بہتری آئی ہے۔

چینی اور پاکستانی حکومتوں نے مقامی آبادی کے لیے تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔

گوادر اور بلوچستان کے دیگر قدرتی مقامات کے ارد گرد انفراسٹرکچر کی بہتر سہولت کے میسر آنے سے صوبے میں  سیاحت کو فروغ مل رہا  ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll