اسلام آباد : مہنگائی کے ستائے عوام پر حکومت نے پھر بجلی بم گرادیا۔بجلی کی قیمت میں 2.52روپے کا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری۔بجلی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جس کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سےجاری نوٹی فیکیشن کےمطابق اضافہ ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جو نومبر2021 کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا،تاہم دیگر صارفین پر حالیہ اضافے سے30ارب روپےکااضافی بوجھ پڑے گا۔
وائس چیئرمین نیپرا نے اضافی نوٹ میں کہاکہ این پی سی سی نیپرا کی ہدایت پر عملدرآمد کرنے میں مسلسل ناکام ہوئی، ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، این ٹی ڈی سی کی ناکامی کا بوجھ عوام پرنہیں ڈالا جا سکتا۔۔۔
خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ ماہ بھی بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا تھا۔
بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نااہل حکومت نے عوام پر بجلی کا بم بھی گرا دیا،سندھ حکومت بجلی کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔
وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں،کشکول توڑنے سے لیکر آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کے دعوے عوام کو یاد ہیں،عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا گیا،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔
پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کہتی ہیں کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام پر ظلم ہے،نیازی حکومت کے عوام دشمن فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں،
فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ہر ماہ اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔

بھارت کی جنگی تیاریوں کا جواب پاکستان کا نصر میزائل ہے ، سیکیورٹی حکام
- 14 hours ago

امریکی صدرنے پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کر دیا
- 6 hours ago

اٹک: سیلابی ریلہ گاڑی بہا لے گیا، دو خواتین جاں بحق، تین افراد لاپتا
- 15 hours ago

لاہور کی تاریخ میں نیا موڑ ، خاتون اورنج لائن ٹرین کی پہلی ڈرائیور بن گئی
- 15 hours ago

ہنزہ میں اضافی سیلز ٹیکس کے خلاف احتجاج نویں روز بھی جاری، خنجراب بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل
- 9 hours ago

عمران خان کے بیٹے امریکا دورے کے بعد لندن واپسی ،رہائی کے لیے کانگریسی رہنماؤں سے ملاقاتیں
- 11 hours ago

امریکا اور بھارت کا مشترکہ خلائی مشن: نِسار سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا
- 9 hours ago

وفاقی کابینہ کی حج پالیسی 2026 کی منظوری، سرکاری کوٹہ 70 فیصد کر دیا گیا
- 14 hours ago

چیف جسٹس کی دعوت پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا اسلام آباد میں ملاقات سے انکار
- 9 hours ago

زائرین پر سفری پابندی: قائمہ کمیٹی نے وزیر داخلہ کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا
- 15 hours ago

چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے: وزیراعظم کی ہدایت
- 11 hours ago

دہشتگردوں کو آبادیوں میں چھپنے نہیں دیں گے، گرینڈ جرگہ بلائیں گے: علی امین گنڈا پورا
- 13 hours ago