پاکستان
پانامالیکس،براڈشیٹ معاملے سے پی ٹی آئی کا کوئی لینا دینا نہیں:شبلی فراز
اسلام آباد:وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نےکہا ہےکہ پانامالیکس اور براڈشیٹ معاملے سے پی ٹی آئی کا کوئی لینا دینا نہیں،براڈشیٹ معاملہ سامنے آنے سے ہماری پارٹی کا موقف سچ ثابت ہوا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں کرپشن کو برا نہیں سمجھا جاتا تھا، پاکستان میں ایک وقت آگیا تھا کہ اگر کوئی کرپشن نہیں کرتا تھا تو اس کو ہارا ہوا انسان سمجھا جاتا تھا، حکمرانوں پرکرپشن کےالزامات لگےتوان کواین آاوکے ذریعے راستہ دیا گیا،جنہوں نےکرپشن کی انہوں نےسودےبازی کی اوراس وقت کے لوگوں نے انہیں سہولت دی، ملک میں این آراوز کا کلچر ملک کو پیچھےلے گیا،این آر او سے ملک کی اخلاقی حیثیت پر سمجھوتا ہوتارہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ براڈشیٹ کیس نےثابت کیاکہ کرپشن کرنےوالوں کوچھوڑا گیااورکچھ تو وزیراعظم اور صدر بھی بنے، براڈشیٹ معاملہ سامنے آنے سے ہماری پارٹی کا موقف سچ ثابت ہوا،ماضی میں کرپٹ لوگوں کو سیاسی مصلحت کے تحت محفوظ راستے دیئے گئے، پانامالیکس اور براڈشیٹ معاملے سے پی ٹی آئی کا کوئی لینا دینا نہیں،ہمارا فرض بنتا ہے کہ براڈشیٹ معاملے کی پوری تحقیقات کرائیں، براڈشیٹ معاہدہ حکومت پاکستان نےکیاتھا اورجب معاہدہ ہواتو اس کی لاج رکھنی پڑتی ہے۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن میں لوگ اور ووٹ خریدے جاتے ہیں، اگر ہمیں سینیٹ الیکشن کےحوالےسےپارلیمنٹ میں بھی جاناپڑاتو جائیں گے،سب کو معلوم ہے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچے جاتے ہیں اور پیسے دیے جاتے ہیں،کیا فائدہ کہ سینیٹ میں ایسے لوگ آئیں جو پیسے دے کر سیٹ حاصل کریں،وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ ہونا چاہیے،ہمیں آخرمعلوم ہوکہ کون لوگ ہیں جوسینیٹ الیکشن میں شفافیت نہیں چاہتے۔
وفاقی وزیر شبلی فراز نےکہا کہ سابقہ ادوار میں ایگریکلچر پر دھیان نہیں دیا گیا لیکن اب پاکستان میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ ہورہی ہے،ہم بجلی کی قیمت نہ بڑھاتے تو گردشی قرضے بڑھ جاتے،11ٹریلین پاکستان کا قرضہ بڑھا ہے۔
تجارت
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2144روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کے اضافے سے 2587ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3250روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2786روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔
ٹیکنالوجی
پی ٹی اےکاغیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ
یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش کی ہدایت کی روشنی میں پی ٹی اے کی جانب سے وفاقی حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی این کو 30 نومبر تک مہلت دی جائے گی، یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔
وی پی این کی بندش کے حوالے سے ایک ٹرائل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے، وی پی این کی بندش کے حوالے سے دوسرا ٹرائل آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق غیر رجسٹرڈ وی پی این سیکیورٹی رسک ہیں، غیر رجسٹرڈ وی پی این سے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی این سے قابل اعتراض مواد تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، قابل اعتراض مواد تک رسائی روکنا پی ٹی اے کی ذمہ داری ہے۔
کھیل
کینگروز نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر وائٹ واش کر دیا
آسٹریلیا نے 117 رنز کا ہدف با آسانی بارہویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا
ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میں کینگروز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا،آسٹریلیا نے 3 میچوں کی سیریز تین صفر سے اپنے نام کر لی۔
آسٹریلیا نے 117 رنز کا ہدف با آسانی بارہویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونیس نے شاندار بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے27گیندوں پر 61رنز کی برق رفتا ر اننگز کھیلی، جبکہ کپتان جوس انگلس 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی، عباس آفریدی اور جہانداد خان نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا جو کہ درست ثابت نہ ہو سکا اور پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی طرف سے بابر اعظم 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی کھلاڑٰی خاطر خواہ کارگردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا،حسیب خان 24 شاہین آفریدی نے 16اور عرفان خان نیازی 10بنائے۔
کینگروز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو 117 رنز تک ہی محدود رکھا، آسٹریلیا کی جانب سے ایرون ہیرڈی نے تین ایڈم زیمپا، سپنسر جانسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایلس اور بریٹ لیٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
پاکستان 2 دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
تجارت 2 دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا