جی این این سوشل

پاکستان

آن لائن امتحان نہ لینے پر طلباء کا احتجاج

لاہور: آن لائن امتحان نہ لینے پر ملک کے مختلف شہروں میں طلباء کا احتجاج جاری، طلباء نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیدیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آن لائن امتحان نہ لینے پر طلباء کا احتجاج
آن لائن امتحان نہ لینے پر طلباء کا احتجاج

تفصیلات کے مطابق  لاہور ، اسلام آباد اور فیصل آباد کے طلبا آن لائن امتحان نہ لینے پر سڑکوں پر آگئے،لاہور کے علاقے خیابان جناح  میں  طلباء کا احتجاج، طلباء  نے نجی یونیورسٹی کے گیٹ پر ڈنڈے اور پتھر مار کر گیٹ توڑ دیا۔سیکیورٹی گارڈ کے لاٹھی چارج کے باعث 7 طلباء زخمی ہوگئے، جن کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جن میں سے 2 طلباء کی حالت تشویش ناک ہے۔طلباء نے مطالبات پورے ہونے تک دھرنا دیدیا۔

لاہور میں  طلبہ نے میرے پاس تم ہو کے رائٹر خلیل قمر کی گاڑی کو گھیر لیا، طلبہ نے خلیل قمر سے گاڑی میں بیٹھے سیلفیاں لیں ، طلبہ نے خلیل قمر کو احتجاج بارے لکھنے کا بھی کہا، خلیل قمر نے طلبہ کی بات سن کر رستہ ہی بدل لیا۔

فیصل آباد میں طلباء کے احتجاج پر انتظامیہ کا ایکشن ،پولیس کا طلباء پرلاٹھی چارج،دو طلباء زخمی ہوگئے ، پکڑ دھکڑ شروع کردی گئی اور گرفتار5 طلباء کو تھانے منتقل کردیا گیا۔طلباء کا مطالبہ ہے کہ اگر آن لائن پڑھایا ہے تو امتحان بھی آن لائن لیں۔طلباء نے شیخوپورہ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں طلباء نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے سامنے دھرنا دے دیا ہے۔

طلباء گزشتہ دن سے آن لائن امتحان لینے کیلئے سراپا احتجاج ہیں ، ان کا مطالبہ ہے کہ جب یونیورسٹیوں نے آن لائن پڑھایا ہے تو  امتحان بھی آن لائن لیا جائے۔

دنیا

بیروت: اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے ترجمان شہید

محمد عفیف سابق حزب اللہ سربراہ حسن نصراللّٰہ کے میڈیا اُمور کے مشیر بھی رہ چکے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیروت: اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے ترجمان شہید

اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فضائی بمباری کرتے ہوئے حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف کو شہید کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز بیروت کے ایک رہائشی علاقے پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف شہید ہوگئے۔

حمد عفیف کو 1980ء کی دہائی کے اوائل میں حزب اللہ کے قیام کے بعد سے اس کی صفوں میں ایک نمایاں شخصیت سمجھا جاتا ہے، ماضی میں وہ عرب ٹی وی چینل  کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے اور انہیں لبنان میں صحافیوں کے حلقے میں ایک معتبر اور جانی پہچانی شخصیت سمجھا جاتا تھا۔

محمدعفیف لبنانی انتخابات میں حزب اللہ  کی نمائندگی کرتے ہوئے سیاسی سطح پر بھی سرگرم تھے اور ان کی قیادت میں حزب اللہ نے لبنانی پارلیمنٹ میں نشستیں حاصل کیں۔ محمد عفیف اکثر  بیروت کے  جنوبی علاقوں  میں صحافیوں کو دورے کروانے اور حزب اللہ کی  عالمی میڈیا تک رسائی میں اہم کردار ادا کرتے رہے تھے، حسن نصراللہ  کے انٹرویوز یا حزب اللہ کی دیگر اہم خبریں عموماً انہی کی وساطت سے پہنچتی تھیں۔

اس حوالے سے لبنان کی وزارت صحت کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فضائیہ نے راس البنا کے علاقے میں فضائی حملہ کیا جس میں مجموعی طور پر 4 افراد شہید ہوئے، جبکہ اسرائیلی فضائیہ کا کہنا ہےکہ اس نے انٹیلی بیس اطلاعات پر اس علاقے میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے ترجمان کو مارا گیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی  حملے کے نےتیجے  میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف  سابق سربراہ حسن نصراللہ کے بھی مشیر رہ چکے تھے جب کہ وہ 2014 سے حزب اللہ کے ترجمان کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کا معاملہ، شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

اداکارہ نرگس نے  شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کا معاملہ،  شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے کیس میں عدالت نے ،ملزم شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کیس کی سماعت لاہور سیشن کورٹ لاہور میں ہوئی، جس میں عدالت نے ادکارہ کے شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سیشن کورٹ میں ملزم ماجد بشیر کی عبوری درخواست پر سماعت ہوئی،  جس میں ملزم عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ماجد بشیر کی فیصل آباد میں قریبی رشتے دار کی فوتگی ہوگئی ہے اس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا، جس پر عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم ماجد بشیر کی ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کر دی اور  ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نرگس نے  شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں  مقدمہ درج کروا رکھا ہے، جس میں  اداکارہ نے شوہر پر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی اےکاغیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ

یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی اےکاغیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش کی ہدایت کی روشنی میں پی ٹی اے کی جانب سے وفاقی حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی این کو 30 نومبر تک مہلت دی جائے گی، یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔

وی پی این کی بندش کے حوالے سے ایک ٹرائل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے، وی پی این کی بندش کے حوالے سے دوسرا ٹرائل آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق غیر رجسٹرڈ وی پی این سیکیورٹی رسک ہیں، غیر رجسٹرڈ وی پی این سے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی این سے قابل اعتراض مواد تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، قابل اعتراض مواد تک رسائی روکنا پی ٹی اے کی ذمہ داری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll