اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت کے ہر حکم کی پاسداری کریں گے۔


ذرائع کے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید،اٹارنی جنرل شریک ہوئے، اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر اور قانونی ٹیم نے بھی شرکت کی۔
سانحہ اے پی ایس کیس بارے اٹارنی جنرل نے اجلاس کوبریفنگ دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عدالت جانے کا فیصلہ خود کیا، عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، جب بھی بلائیں گےپیش ہوں گا، عدالت کے ہر حکم کی پاسداری کریں گے، والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم نے سانحہ اے پی ایس بارےعدالتی احکامات پر عمل درآمدیقینی بنانے کاعزم کیا۔
سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی طلبی
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 20 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں اٹارنی جنرل عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے جس پر عدالت عظمیٰ نے والدین کے مطالبے پر اٹارنی جنرل کو آئندہ دو ہفتے بعد ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داران کو سزاؤں سے متعلق حکومتی اقدامات کی تفصیل طلب کی تھیں ۔ اس ضمن میں واضح رہے کہ سانحہ اے پی ایس والدین کا مطالبہ تھا کہ بلا تخصیص اس وقت کے اعلیٰ عسکری سیاسی حکام کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
سانحہ آرمی پبلک سکول
واضح رہے کہ تقریباً سات سال قبل پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر عسکریت پسندوں کے حملے میں کل 147 افراد شہید ہوئے تھے، جن میں سے 132 بچے تھے۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago





