جی این این سوشل

کھیل

محمد رضوان کا تحفے میں دیا گیا قرآن پاک کا ترجمہ پڑھ رہا ہوں: میتھیو ہیڈن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ ان کو پاکستانی وکٹ کیپر بلے بازمحمد رضوان نے قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا ہے جووہ پڑھ رہے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محمد رضوان کا تحفے میں دیا گیا قرآن پاک کا ترجمہ پڑھ رہا ہوں: میتھیو ہیڈن
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ ایک دن میں اپنے کمرے میں تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی، جب میں نے دروازہ کھولا تو سامنے رضوان کھڑا تھا جس کے ہاتھ میں قران پاک تھا، وہ لمحہ انتہائی خوبصورت تھا جسے میں کبھی نہیں بھلا سکوں گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کا دوران انٹرویو مزید کہنا تھا کہ میں اور رضوان آدھے گھنٹے تک زمین پر بیٹھے رہے اور آپس میں گفتگو کرتے رہے، اب میں قرآن شریف کا ترجمہ روز پڑھ رہا ہوں۔

میتھیو ہیڈن نے محمد رضوان کو بہترین شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں عیسائی ہوں لیکن اسلام کے لیے تجسس رکھتا ہوں۔

دنیا

غزہ میں 10ہزار لوگ لاپتہ ہیں ،20 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، حماس رہنما

حماس کے رہنما خالد قدومی نے کہا کہ ہم پربارودی مواد گرایا گیا ہے،50ہزار سے زائد شہید ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں 10ہزار لوگ لاپتہ ہیں ،20 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، حماس رہنما

حماس کے رہنما خالد قدومی کا ملین مارچ سے آڈیو خطاب میں کہنا تھا کہ ایک سال سے اسرائیلی درندوں سے جنگ کا شکار ہیں ۔

خالد قدومی نے کہا کہ10ہزار لوگ لاپتہ ہیں ،20 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں،اسرائیل نے لبنان کو بھی شامل کرنے کی کوشش کی ہے،مومنین نے آزادی کا پرچم اٹھایا ہے،حماس نے طوفان کا نظریہ متعارف کرایا ہے۔

حماس کے رہنما خالد قدومی نے کہا کہ ہم پربارودی مواد گرایا گیا ہے،50ہزار سے زائد شہید ہوچکے ہیں۔

خالد قدومی کا مزید کہنا تھا کہ یہ اللہ والے لوگ ہیں ، اسرائیل کے کل ایک فوجی گروپ کو جہنم واصل کیا، اسرائیل کی آرمی کو ہرانا ممکن ہے،اسرائیل کے جرائم اب پوری دنیا میں عیاں ہوچکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس نے ملاقات

ملاقات میں لائیوسٹاک، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر صنعتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس نے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں لائیوسٹاک، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر صنعتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے اوکاڑہ میں سائلوز کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین دو طرفہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس انٹرایکشن بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ارجنٹائن کی میٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، لائیوسٹاک، کھیلوں کے سامان اور سرجیکل آلات کے شعبے میں ارجنٹائن سےتجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سکیورٹی سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے۔

ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس نے کہا کہ زراعت، فارماسیوٹیکل، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، لائیو سٹاک اوربائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں پنجاب کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجارت کے فروغ کیلئے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ اور بزنس ٹو بزنس کوآرڈی نیشن بہتر بنانے کے لئے کردار ادا کریں گے، فوڈ سکیورٹی کے شعبے میں بھی پنجاب کو تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مشرق وسطیٰ پر آل پارٹیز کانفرنس کل ہو گی

آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد فلسطین کی مظلوم عوام کے کے لئے سیاسی یگانگت کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دینا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشرق وسطیٰ پر آل پارٹیز کانفرنس کل ہو گی

 صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کی میزبانی میں مشرق وسطیٰ پر آل پارٹیز کانفرنس کل ہو گی۔


 وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی اور امیر جماعت اسلامی سے ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا تھا ، آل پارٹیز کانفرنس میں ملک بھر کی سیاسی قیادت شریک ہو گی، آل پارٹیز کانفرنس میں مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورتحال، فلسطین میں اسرائیلی جرائم پر غور ہو گا۔
آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد فلسطین کی مظلوم عوام کے کے لئے سیاسی یگانگت کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دینا ہے، آل پارٹیز کانفرنس فلسطین اور مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔    
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اے پی سی کل سہ پہر تین بجے ایوان صدر میں ہوگی

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll