جی این این سوشل

پاکستان

او آئی سی کے خصوصی نمائندے برائے جموں وکشمیر کاوفد کے ہمراہ ایل او سی کا دورہ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ او آئی سی کے خصوصی نمائندے برائے جموں وکشمیر نے وفد کے ہمراہ ایل او سی کا دورہ کیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

او آئی سی کے خصوصی نمائندے برائے جموں وکشمیر کاوفد کے ہمراہ ایل او سی کا دورہ، آئی ایس پی آر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  او آئی سی کے خصوصی نمائندے برائے جموں وکشمیر  نے وفد کے ہمراہ ایل او سی کا دورہ کیا، سعودی عرب، مراکش،سوڈان اورمالدیپ کے سینئرسفارتکاروں چری کوٹ سیکٹر کا دورہ  کیا،  وفد کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز کے کچھ ہفتے قبل رابطے سے پہلے اوربعد صورتحال پر بھی بریفنگ  دی گئی، وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اورانسانی بحران کے بارے میں بھی بریف کیا،  وفد نےسیز فائر خلاف ورزیوں اوربھارتی اشتعال انگیزیوں کے متاثرین سے بھی بات چیت کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  او آئی سی وفد کی مظفرآباد آمد، صد رآزادکشمیر سے بھی ملاقات ہوئی، وفد کل مہاجرین کیمپ  اورفنی تربیتی  مرکز میں بھی جائے گا، وفد کی یواین فوجی مبصر گروپ سے بھی ملاقات ہوگی، وفد کی وزیراعظم آزاد کشمیر  اورمختلف جماعتوں کے نمائندوں  سے ملاقات ہوگی۔

پاکستان

علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی، خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی، خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج  طلب

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اغواء ہونے کے معاملے پر بحث کی جائے گی، کے پی ہاؤس میں خواتین اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کے معاملے کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس رولز سے ہٹ کر طلب کیا گیا کیونکہ اسمبلی رولز 20 کے مطابق چھٹی کے روز اجلاس طلب نہیں کیا جاسکتا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال پر اسمبلی اجلاس بلایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل کا امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک رابطہ

لبنان میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل  کا امریکی ہم منصب  انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک رابطہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان خطے میں کشیدہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ علاوہ ازیں لبنان میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں ریاض میں سعودی وزیر خارجہ سے فرانسیسی ہم منصب جین نویل باروٹ نے بھی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ سنیچر کو بیروت کے جنوبی مضافات اور جنوبی علاقے پر اسرائیلی حملوں میں شدت آئی ہے۔ہائیر ڈیفنس کونسل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 151 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کی شامی صدر بشارلااسد سے ملاقات ہوئی جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے اقدامات ہو رہے ہیں، کامیابی کی امید ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ شب ہونے والے بارش سے شہر کا موسم خوشگوار

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ شب ہونے والے بارش سے شہر کا موسم خوشگوار

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ شب ہونے والے بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ شہر کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش سے جل تھل ہو گیا تھا، لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں پھالیہ، کامونکی، وزیر آباد، شرقپور شریف، مریدکے اور گرد و نواح میں بھی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll