پاکستان
مسلم لیگ ن کیلئے آسانیاں پیدا ہو چکی ہیں ، عارف حمید بھٹی
لاہور : سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کیلئے آسانیاں پیدا ہو چکی ہیں ۔

جی این این کے پروگرام " ویو پوائنٹ " میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کیلئے آسانیاں پیدا ہوچکی ہیں ،بیک ڈور رابطے کامیاب ہوتے جار ہے ہیں ۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بیانیہ اسٹیبلیشمنٹ سے ٹکراؤ اور آخری ریڈ لائن کراس کرنے تک جا چکا ہے۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا بیانیہ اس سے مختلف ہے۔
'مسلم لیگ ن کے لیے آسانیاں پیدا ہورہی ہیں'، سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کے پروگرام 'ویو یوائنٹ' میں بڑے انکشافات۔۔@arifhameed15 @ZafarHilaly @imranyaqubkhan @PTIofficial @MediaCellPPP @pmln_org pic.twitter.com/bTtKJ55NOx
— GNN (@gnnhdofficial) February 27, 2021
سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے پروگرام میں کہا کہ آج کے بعد اگر حمزہ شہباز سیاست کرتے ہیں تو انہوں نے شرط رکھی ہے کہ مریم نواز بیک ڈور چلی جائیں گی۔
پاکستان
آنے والے دنوں میں معاشی حالات مزید بگڑتے نظر آ رہے ہیں:حماد اظہر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے مستقبل کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں معاشی حالات مزید بگڑتے نظر آ رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت صرف ظلم اور جبر کر سکتی ہے، ملک چلانا ان کے بس کا کام نہیں،آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے کرنے میں یہ لوگ بالکل ناکام رہے،معیشت کریش کر چکی ہے۔
انہوں نے پی ڈی ایم حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے اعصاب سے عمران خان کا خوف ہی نہیں اُتر رہا۔
پاکستان
پاکستان میں غلطی سے میزائل فائرنگ کے واقعے میں بھارت کو 82 کروڑ کا نقصان
نئی دہلی: گزشتہ سال مارچ میں پاکستان پر برہموس میزائل کے حادثاتی طور پر فائر ہونے سے بھارت کو 24 کروڑ ( 82 کروڑ پاکستانی روپے) کا نقصان ہوا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سرکار نے دہلی ہائی کورٹ میں ونگ کمانڈر ابھینو شرما کی جانب سے ملازمت سے برطرفی کی درخواست کے خلاف جواب جمع کرایا جس میں ونگ کمانڈر سمیت تین بھارتی فضائیہ (IAF) افسران کی برطرفی کا جواز پیش کیا گیا۔
حکومت نے کہا کہ ان افسران کی سنگین غفلت کی وجہ سے حکومت کو 24 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔
حکومت کا مزید کہنا تھا کہ اس غلطی کی وجہ سے ریاست کی سلامتی پر وسیع پیمانے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں معاملے کی حساس نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست گزار کی سروس کو ختم کرنے کا ایک شعوری اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ میں ایسا فیصلہ 23 سال بعد کیا گیا ہے کیونکہ کیس کے حقائق اور حالات ایسی سخت کارروائی کا تقاضہ کرتے ہیں۔
صحت
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے11کیس رپورٹ ،7مریضوں کی حالت تشویش ناک
تاہم7 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے11کیس رپورٹ ہوئے اور7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
منگل کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 78ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے11افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 1.02 فیصد رہی اور اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا، تاہم7 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کراچی میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 45ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے11 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
تفریح 2 دن پہلے
امریکی اداکار آرنلڈ شیوارزنیگر پاکستان کے مشکور
-
تجارت ایک دن پہلے
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گذشتہ ہفتے کے دوران استحکام
-
پاکستان ایک دن پہلے
تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے آڈیو بیان جاری کردیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان نے جھوٹ سے لوگوں کی ذہن سازی کر کے انہیں ملک دشمنی، دہشت گردی، شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی سکھائی، مریم اورنگزیب
-
جرم 13 گھنٹے پہلے
راولپنڈی: ڈکیتی مزاحمت پر سیشن جج قتل
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
پاکستان میں غلطی سے میزائل فائرنگ کے واقعے میں بھارت کو 82 کروڑ کا نقصان
-
دنیا ایک دن پہلے
بھارت میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں باغی ہلاک