جی این این سوشل

کھیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین ناراض ہو گئے

کراچی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں کمنٹیٹر کی جانب سے ذاتی نوعیت کے تبصرے پر غصے کا اظہار کیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین ناراض ہو گئے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین ناراض ہو گئے

تفصیلات کے مطابق  جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بالر ڈیل اسٹین نے اپنے  ٹوئٹراکاونٹ پر غصےکا اظہار کرتے ہوئے  کسی کمنٹیٹر کا نام تو نہیں لیا لیکن اس کی جانب اشارہ ضرور کردیا کہ وہ نیوزی لینڈ کے سائمن ڈول کی بات کررہے ہیں۔ ڈیل اسٹین کمنٹیٹر سائمن ڈول کیجانب سے بالوں پر ہونے والی تنقید برداشت نہ کرسکے اور ناراض ہو گئےاور اپنی ناراضگی کا  خوب اظہار ٹویٹر پر کیا ۔

ڈیل اسٹین نے اپنی پہلی ٹوئٹ میں سوال کیا کہ کون سا کمنٹیٹر تھا  جس نے میرے ذاتیات کو نشانہ بنایا ہے ؟

ڈیل اسٹین کا کہنا تھاکہ کمنٹیٹر کا کام کرکٹ پر تبصرہ کرنا ہے وہ وہی کریں، اگر وہ اپنا ائیر ٹائم کسی کی ذاتی زندگی ، اسٹائل یا توجیہات پر تبصرہ کریں گے تو ان کی نظر میں ایسے فرد کے لیے بطور انسان کوئی عزت نہیں۔ اگر آپکا کام کمنٹری کرنا ہے تو اس پر توجہ دیں۔کھیل پر تنقید کے بجائے تعصب دکھانا یا حلیے پر بات کرنا ناقابل برداشت ہے۔

ڈیل  سٹین نے مزید کہا کہ میں اس رویے پر آپ کو بطور انسان جوابدے نہیں ہوں، پشاور کیخلاف میچ کھیلنے میں بہت مزہ آیا۔شائقین کے سامنے کھیلنے کا الگ ہی مزہ ہے،اگرچہ ہم میچ ہار گئے لیکن کم بیک کرنے کا یقین ہے۔

یاد رہے  گزشتہ روزہونے والے میچ میں ڈیل اسٹین نے 4 اوورز میں 44 رنز دیے تھے، زلمی کی اننگز کے 19ویں اوور میں وہاب ریاض نے ان کی بولنگ پردو جب کہ ردرفورڈ نے ایک چھکا لگاکر مجموی طور پر 21 رنز سمیٹے جس کی وجہ سے میچ پر کوئٹہ کی پویشن کمزور ہوئی اور ٹیم 3 وکٹ سے میچ ہارگئی۔

پاکستان

بھارت کشمیر یو ں کے حقوق کا دبانے کیلئے دہشت گردی بند کر ے ،ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ زہرہ بلوچ   نے رپورٹس کے حوالہ سے بتایا کہ ان کی گرفتاری بھارت کے بدنام زمانہ انسداد دہشت گردی قانون کے تحت عمل میں آئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت کشمیر یو ں کے حقوق کا دبانے کیلئے دہشت گردی بند کر ے ،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقہ میں حکام کشمیریوں کے ساتھ سخت غیر انسانی سلوک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ چند روز قبل ضلع گاندربل میں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سات کشمیری طلباءکو کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف جیت کا جشن منانے پر گرفتار کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے رپورٹس کے حوالہ سے بتایا کہ ان کی گرفتاری بھارت کے بدنام زمانہ انسداد دہشت گردی قانون کے تحت عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چونکا دینے والی بات ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران ایک کرکٹ ٹیم کو خوش کرنا جس کا میزبان بھارت تھا کو بھارت میں دہشت گردی کی کارروائی تصور کیا جاتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام بھارت کے انسداد دہشت گردی کے قوانین کے غلط استعمال اور دہشت گردی کے الزامات کے غلط اطلاق کا واضح مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی طریقہ کار کا ایک گروپ پہلے ہی اس بات پر زور دے چکا ہے کہ بھارت کا انسداد دہشت گردی قوانین کا فریم ورک غلط استعمال کے لئے بنایا گیا ہے۔

ترجمان نے امید ظاہر کی ان طلباء کو رہا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات اہم ہے کہ بھارت کو ان سخت قوانین کو منسوخ کرنا چاہئے اور اپنے غیرقانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اختلاف رائے کو دبانے کے لئے دہشت گردی کا استعمال بند کرنا چاہئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولیوں کا آغاز

نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہ رنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولیوں  کا آغاز

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی کے عمل کا آغاز کر دیا گیا، نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر سردار مصروف خان ایڈووکیٹ نے وصول کئے۔

تحریک انصاف کے انٹر پارٹی انتخابات کل ہوں گے، انٹراپارٹی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن ہے۔ 

بیرسٹر گوہر خان کے پارٹی چیئرمین کے طور پر تجویز کنندہ احمد اویس ہیں جب کہ رؤف حسن تائید کنندہ ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر پاکستان تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ بھی اس موقع پ موجود تھے

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں چیئرمین کے عہدے کے لیے بیرسٹر گوہر خان کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، 

 

بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی تھے ہیں اور تاحیات رہیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

کاروباری ہفتے کے آخری روز  ڈالر کی قدر میں مزید کمی

انٹر بینک میں 20پیسے سستا ہو کر 284.97 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے سستا ہو کر 286روپے پر بند ہوا، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کاروباری ہفتے کے آخری روز  ڈالر کی قدر  میں مزید کمی

کاروباری ہفتے کے آخری روز  ڈالر کی قدر مزید کم ہو گئی۔انٹر اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 20پیسے سستا ہوا جس کے تحت ڈالر 285.17سےکم ہو کر 284.97 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے سستا ہو کر 286روپے پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  مارکیٹ 1159 پوائنٹس کے اضافے سے 61 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 387 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 297 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 74 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 52 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کی لین دین ہوئی  آج کے دن 21 ارب 10 کروڑ سے زائد کا کاروبار ہوا ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 61,779 جبکہ کم ترین سطح 60,576 رہی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll