Advertisement
پاکستان

صحافی جمال خاشوگی قتل پر امریکی رپورٹ ، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد : صحافی جمال خاشوگی قتل پر امریکہ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ پر ترجمان دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر فروری 28 2021، 4:06 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ  نے امریکا کی جمال خاشوگی قتل پر انٹیلی جینس جائزہ رپورٹ دیکھی ہے،ترجمان دفتر خارجہ  زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ سعودیہ نے بھی جمال خاشوگی قتل کو "مکروہ جرم"، مملکت کے قوانین، اقدار کی خلاف ورزی" قرار دیا ہے۔ سعودی حکومت نے کہا  ہےکہ معاملے پر ہر ممکن قانونی اقدامات اٹھائےجبکہ سعودی حکومت نے تمام ملوث افراد سے تفتیش سے سزا تک، عدل کے تقاضے پورے کیےہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ  پاکستان قانون کی پاسداری اور قومی سالمیت و بقا کا احترام کرتا ہے ۔ پاکستان سعودی کی تمام کاوشیں تسلیم اور مملکت سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ہر سطح پر قانون کی بالادستی، قومی خودمختاری کا احترام کیا جائے۔ تمام ریاستیں انسانی حقوق کا تحفظ اور پاسداری یقینی بنائیں۔

Advertisement