Advertisement
پاکستان

کورونا ملک میں مزید 23 افراد کی جان لے گیا

اسلام آبداد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 23 افراد انتقال کر گئے جبکہ ایک ہزار176 نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 1st 2021, 1:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 860 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 79 ہزار 973 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 21 ہزار836 ہے اور5لاکھ 45ہزار227 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 44 ہزار 259، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار162، سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 4، پنجاب میں ایک لاکھ 71 ہزار349، بلوچستان 19 ہزار45، آزاد کشمیر10 ہزار 198 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 350 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 343، خیبر پختونخوا2 ہزار 72، اسلام آباد496، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 297 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس میں کمی کے پیش نظر ایس او پیز میں نرمی کر دی گئی ہے۔ این سی او سی نے 15مارچ سے ان ڈور شادیوں کی اجازت کا فیصلہ کرلیا۔این سی او سی کے مطابق ان ڈور شادیوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ این سی او سی نے 15مارچ سے مزارات اورسینما گھر کھولنے کا بھی  فیصلہ کرلیا۔

این سی او سی کی جانب سے  تجارتی مراکز اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی بھی ختم کر دی گئی، 50 فیصد سٹاف کے گھر سے کام کی شرط بھی ختم کر دی گئی، ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

 

 

Advertisement
پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

  • 2 days ago
فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

  • 2 days ago
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

  • a day ago
بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

  • an hour ago
ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

  • a day ago
آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

  • a day ago
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  • 2 days ago
پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

  • 30 minutes ago
سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

  • 2 days ago
معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

  • 2 days ago
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

  • a day ago
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

  • a day ago
Advertisement